कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قلعہ پرکچھت گڑھ کے مکتب مصطفائی مسجد کے ششماہی امتحانات اختتام پذیر، طلبہ کی شاندار کارکردگی نے ممتحنین کو متاثر کیا

میرٹھ، 7 اکتوبر (محبوب الحسن مظفرنگری )دینی تعلیمی بورڈ، جمعیۃ علماء ہند کی نگرانی میں قائم مکتب مصطفائی مسجد، موانہ بس اسٹینڈ، قلعہ پرکچھت گڑھ، ضلع میرٹھ کے ششماہی امتحانات بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوگئے۔ امتحان کے دوران طلبہ نے قرآن کریم، دینیات، بنیادی عقائد، اسلامی آداب اور دیگر دینی مضامین میں اپنی محنت، استعداد اور تعلیمی پیش رفت کا شاندار مظاہرہ کیا۔امتحان میں بطور ممتحن مولانا نبیل احمد کمالاپوری، صدر جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ، مولانا خالد صاحب، کنوینر تنظیم و ترقی جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ، مولانا انیس احمد صاحب، خازن دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ، مفتی محمد شاداب صاحب، رکن عاملہ جمعیۃ علماء مغربی اترپردیش، حافظ محمد گلزار صاحب، سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ، قاری محمد صابر صاحب، استاد مدرسہ فیض الاسلام موضع جئی، اور قاری محمد مسرور صاحب، امام و خطیب اقصیٰ مسجد، قلعہ پرکچھت گڑھ نے شرکت کی اور طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ممتحنین نے طلبہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے نہایت اعتماد، سلیقے اور تیاری کے ساتھ اپنا سبق پیش کیا۔ طلبہ میں صفائی، سلیقہ، نظم و ضبط، اساتذہ کا احترام اور دینی تعلیم سے دلچسپی قابلِ تحسین ہے۔ امتحان کے دوران بچوں کی محنت اور تیاری سے واضح ہوا کہ اگر مکاتب میں باقاعدہ نگرانی، تسلسل اور منظم تعلیمی نظام قائم ہو تو مختصر مدت میں بھی بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے نمایاں نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ممتحنین نے اس موقع پر اس امر پر خصوصی زور دیا کہ موجودہ دور میں منظم مکاتب کا قیام محض تعلیمی ضرورت نہیں بلکہ نئی نسل کے ایمان و عقائد، اخلاق و کردار اور اسلامی تشخص کے تحفظ کا اہم ذریعہ ہے۔ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے وہ بچے جو باقاعدہ مدارس میں تعلیم حاصل نہیں کرپاتے، مکاتب کے ذریعے قرآن کریم اور بنیادی دینی تعلیم سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہر مسجد اور ہر علاقے میں اسی طرز پر منظم مکاتب کا نظام قائم کیا جائے اور ان کی باقاعدہ نگرانی، جائزہ اور امتحانات کا اہتمام ہو تو بڑی تعداد میں اسکول جانے والے بچوں کو دینی تعلیم سے جوڑا جاسکتا ہے۔ اس کے ذریعے نئی نسل کو اپنے دین، تہذیب، اسلامی آداب اور بنیادی عقائد سے واقف رکھنے میں مؤثر مدد ملے گی۔اس موقع پر مکتب مصطفائی مسجد کے ذمہ داران اور قاری محمد واصف، صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ نے تمام معزز ممتحنین اور مہمانانِ گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممتحنین نے اپنی مصروفیات کے باوجود وقت نکال کر امتحان میں شرکت کی، طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی اور مکتب کے تعلیمی نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے قیمتی آرا پیش کیں، جس پر مکتب انتظامیہ ان کی شکر گزار ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے