कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیویندر فڑنویس نے ناگپور ساؤتھ ویسٹ سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

ناگپور:25 اکتوبر:مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے جمعہ کو ناگپور جنوب مغربی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران انہوں نے ایک روڈ شو کرکے طاقت کا مظاہرہ کیا، نامزدگی کے دوران مرکزی وزیر نتن گڈکری، بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے اور ناگپور ایسٹ اور ناگپور جنوبی سیٹوں کے امیدوار بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پر دیویندر فڑنویس کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھیں۔ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے فڑنویس کی بیٹی نے ان کی آرتی کی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ نے اپنی والدہ سے ملاقات کی اور پھر مرکزی وزیر نتن گڈکری کی رہائش گاہ پر جاکر ان کا آشیرواد لیا۔ نامزدگی داخل کرنے کے بعد دیویندر فڑنویس نے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کا چھٹی بار ٹکٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، "مجھے پورا بھروسہ ہے کہ عوام نے مجھے پانچ بار آشیرواد دیا ہے اور چھٹی بار بھی مجھے جیت دلائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ مہاراشٹر میں ایک بار پھر مہاوتی کی حکومت آئے گی۔ ہم نے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھایا ہے۔ مہاراشٹر میں، مجھے یقین ہے کہ عوام مہا یوتی حکومت کو دوبارہ منتخب کریں گے۔ مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ انتخابی نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے