कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیرل میں دو روزہ تربیتی کیمپ کا کامیاب انعقاد

’’برابری اور آئین پر یقین رکھنے والے تمام لوگ ایک پلیٹ فارم پر آئیں‘‘ مولانا سجاد نعمانی

نیرل :29؍ستمبر (نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )نیرل میں واقع خانقاہ نعمانیہ میں ‘سمودھان سرکشا سمنوے سمیتی’ کے زیرِ اہتمام مولانا سجاد نعمانی کی سرپرستی میں دو روزہ تربیتی کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد معاشرے میں باہمی بھائی چارے، آئینی حقوق کے تئیں بیداری اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا تھا۔ مولانا سجاد نعمانی کی صدارت میں منعقدہ اس کیمپ میں مختلف مقررین نے معاشرے اور ملک کے اہم مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ عالمِ دین مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ کوئی بھی تبدیلی یا انقلاب جدوجہد کے بعد ہی آتا ہے، جس کے لیے حکمت اور ہمت سے کام لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی کسی مذہب یا ذات سے نہیں بلکہ ظلم کے خلاف ہے، اور ہمیں ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دینا چاہیے۔
ملک کے موجودہ حالات پر مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ بھارت میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے۔ نوجوانوں (Gen-Z) نے ملک کا ایجنڈا ہندو مسلم سے ہٹا کر تعلیم، روزگار، بدعنوانی، خواتین کے تحفظ، طلباء اور کسانوں کے مسائل پر مرکوز کر دیا ہے، جو اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا آئین دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت اچھا ہے۔ اپنی شناخت برقرار رکھنا معاشرے کے ہر طبقے کا حق ہے۔ ملک کے عوام اور نوجوانوں نے آئین کو بچانے کے لیے بڑی جدوجہد اور قربانی دی ہے۔
مولانا نعمانی نے صاف طور پر کہا کہ اب انتخابات میں نفرت یا ہندو مسلم کے جھگڑے کام نہیں آنے والے ہیں۔ بھارت کے پاس ترقی کا بہت بڑا موقع ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے، کیونکہ نوجوان ملک کی سمت اور حالت بدلنے والے ہیں۔ معاشرے اور ملک کی بھلائی کے لیے ضروری ہے کہ "ایسے تمام لوگ جو برابری اور آئین پر یقین رکھتے ہیں، وہ ایک پلیٹ فارم پر آئیں۔”
دلت برادری اور مسلمانوں کے درمیان تعلقات، شکایات اور امیدوں پر گفتگو کرتے ہوئے بی ایم کامبلے (سماجی کارکن، چیف ٹرینر-بھیم آرمی) نے بتایا کہ دلت لفظ قدیم نہیں بلکہ موجودہ حالات کی دین ہے اور انہیں تاریخ میں غلام بنا کر ذاتوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اسلام تلوار کے زور پر نہیں پھیلا۔ نظریے میں بہت طاقت ہوتی ہے اور آئین میں سبھی کو مساوی حقوق دیے گئے ہیں، اس کے باوجود یو سی سی (UCC) جیسی چیزیں لائی جا رہی ہیں۔ تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے نوجوانوں پر خصوصی توجہ دینے اور کارکنوں کو بااختیار بنانے کی حکمت عملی پر بھی زور دیا گیا۔
پروگرام میں ایڈوکیٹ سوریاجی پوٹلے (شیوراجیہ منچ کولہاپور) نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جیسا کہ انہوں نے کہا کہ آئین ہمیں برابری کی تعلیم دیتا ہے اور اس آئین کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ جمہوریت میں انتخابات اور ووٹ کی طاقت بہت اہم ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی اپیل کی کہ سماجی مسائل پر مسلم معاشرے کو آگے آنا ہوگا۔
تربیتی کیمپ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے سینکڑوں لوگوں نے حصہ لیا۔ نمائندوں اور دانشوروں نے معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور آئین کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کا عزم کیا۔ پروگرام کے آخر میں انتظامی کمیٹی کی جانب سے نور الامین نے تمام مقررین اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے