कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: قانون ساز اسمبلی کے لیے 21 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں

لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے اب تک 3 درخواستیں موصول

ناندیڑ:24؍اکتوبر (نمائندہ اعتبار) اسمبلی انتخابات کے لیے آج کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے تیسرے دن 9 حلقوں میں 18 امیدواروں نے 20 درخواستیں داخل کیں۔اس طرح 24 اکتوبر تک 21 امیدواروں کی 24 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے تیسرے دن مزید دو درخواستیں جمع کی گئی ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر 3 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔آج قومی اور ریاستی سطح کے تسلیم شدہ جماعتوں کے ساتھ ساتھ موجودہ اسمبلی اور کونسل کے ممبران میں سے 83-کنوٹ  حلقے میں ایک امیدوار نے ایک نامزدگی جمع کروائی۔ اب تک دو امیدواروں نے دو درخواستیں جمع کی ہیں۔ آج نامزدگی جمع کرنے والوں میں بی جے پی کے رکن اسمبلی بھیم راؤ رام جی کرم (اے بی فارم موصول نہیں ہوا) بھی شامل ہیں۔ 84-حد گاؤں میں آج کانگریس کے رکن اسمبلی مادھو نروتی راؤ پوار نے درخواست جمع کروائی۔ 88-لوہا حلقے میں آج سابق رکن پارلیمنٹ پرتاپ راؤ گووندراؤ چکھلیکر نے درخواست دی۔ 89-نائیگاؤں میں بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیش سمبھاجی راؤ پوار نے درخواست جمع کروائی۔ 91-مکھیڑ میں کانگریس کے پاٹل ہنمنت راؤ وینکٹ راؤ (ای بی فارم موصول نہیں ہوا)، بی جے پی کے رکن اسمبلی تشار گووندراؤ راٹھوڑ (ای بی فارم موصول نہیں ہوا)، اور شیوسینا (اُدھو) کے دشرٹھ منگاجی لوہبندے (ای بی فارم موصول نہیں ہوا) نے درخواستیں جمع کی ہیں۔ علاوہ ازیں آزاد امیدوار بھاسکر بالاجی ہمبرڈے ، سنجے شیواجی راؤ بھوگرے، نیر جہاں محمد فیروز حسین نے 87-ناندیڑ جنوب سے جبکہ لوہا سے آزاد امیدوار منوہر بابا راؤ دھونڈے نے درخواست دی ہے۔آج کے دن کنوٹ سے 14،حدگاؤں سے 28، بھوکر سے 56، ناندیڑ شمال سے 30، ناندیڑ جنوب سے 18، لوہا سے 8، نائیگاؤں سے 20، دیگلور سے 37، مکھیڑ سے 33 ، اس طرح جملہ 240 درخواستیں جمع کی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 1068درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے آج دیانیشور بابورا ؤ کونڈا منگلے اور رویندر وسنت راؤ چوہان نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ یہاں مجموعی طور پر 3 درخواستیں جمع کی گئی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے