कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

4 کمسن طلباء نہر میں ڈوب گئے

ناگپور: 15 اکتوبر:مہاراشٹر کے ناگپور میں رام ٹیک کے بوری علاقے میں چار طالب علم نہر میں بہہ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کل آٹھ طالب علم پینچ نہر میں نہانے گئے تھے۔ جن میں سے چار بہہ گئے۔ یہ تمام طلبہ اندرا گاندھی ودیامندر میں پڑھتے تھے اور یہاں کے ہاسٹل میں رہتے تھے۔ لاپتہ طلباء کی شناخت 11ویں جماعت کے طالب علم مندیپ اویناش پاٹل، کلاس 7 کے طالب علم اننت یوگیش سمبرے، کلاس 8 کے طالب علم میانک کنال میشرم اور کلاس 9 کے طالب علم میور خوشحال بانگرے کے طور پر کی گئی ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہاسٹل کے زیادہ تر طلباء دسہرہ کی چھٹیوں پر اپنے گاؤں گئے ہوئے ہیں۔ بہت کم طلباء رہ رہے ہیں۔ ان طلباء نے اپنے اسکول کے پیچھے بہتی نہر میں نہانے کا فیصلہ کیا۔ پہلے پانچ طلبہ نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔ وہ پانی کے بہاؤ کو ٹھیک سے نہ سمجھ سکے اور تیز دھار میں بہہتے چلے گئے۔ ان میں سے ایک طالب علم خود کو بچانے میں کامیاب رہا جبکہ تین بہہ گئے۔ اپنے دوستوں کو ڈوبتا دیکھ کر نہر کے کنارے کھڑے تین دوستوں نے شور مچانا شروع کر دیا۔ مدد کی اپیل کی۔ یہ سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کی لاشیں ملنے تک راحت اور بچاؤ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے