कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں یوم ترغیب مطالعہ کا انعقاد

کلیان:15؍اکتوبر ( سید شوکت علی) : ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں بظمن یوم پیدائش سابقہ صدر جمہوریہ اور مزایل مین اے۔ پی ۔جے۔ عبدالکلام یوم ترغیب مطالعہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں مختلف جماعتوں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔‌ طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے پرنسپل عبداللہ خان صاحب نے انسانی زندگی میں کتاب و مطالعہ کی اہمیت و افادیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ساتھ ہی سابقہ صدر جمہوریہ اے۔پی۔جے۔ عبدالکلام صاحب کی حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انکی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر طلباء وطالبات کو رہنمائی کی ۔ طلباء وطالبات کے ساتھ ہی اساتذہ اکرام میں مطالعہ کے شوق کو پروان چڑھانے غرض سے مجلسِ انتظامیہ ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی نے بھرپور مالی تعاون کرتے ہوئے ادارے کے کُتب خانے ( لائبریری) کو مختلف زبانوں مختلف عنوانات پر مشتمل کتابوں سے آراستہ کیا ۔الحمداللہ طلباء وطالبات کے ساتھ ہی اساتذہ اکرام کی کثیر تعداد ادارے کے کتب خانے سے مستفید ہوتی ہیں ۔ یوم ترغیب مطالعہ کے کامیاب انعقاد پر ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم جناب محسین مرسنگے صاحب ، نائب صدر محترم جناب شغف فقیہ صاحب ، جنرل سیکریٹری محترم ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب ، خازن محترم شعیب برڈی صاحب جوائنٹ سیکرٹری محترم جناب سعادت تانکی صاحب و محترم سیف جونے صاحب ، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت فاطمہ رضوی صاحبہ ، جونیئر کالج کے سپروائزر محترم سید فہیم الدین سر ، بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلس سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ ہیڈ کلرک محترم جناب عابد تانکی صاحب ، کلچرل سیکریٹری محترم تنویر پٹیل سر نے مبارک باد پیش کی اور مسرت کا اظہار کیا ۔ اس تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں بوائز سیکشن کے سینیر معلم محترم منیر خان صاحب ، خالد اخترانصاری سر ، جناب ایم ،اے عقیل سر ( لائبریرین) نے خصوصی تعاون پیش کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے