कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امراوتی میں، سیرت پروگرام-۱۸ کے تحت ایک اہم نشست منعقد

امراوتی:12؍اکتوبر ( پریس ریلیز) آج شہر امراوتی میں، سیرت پروگرام-۱۸ کے تحت تشہیرکے ضمن میں ایک اہم نشست جناب انصار سر کے گھر منعقد ہوئی، تلاوت قرآن پاک برادر شیخ شفیع نے پیش کی، خادمین امت کے امیر جناب عابد خان حمید خان صاحب نے خادمین امت کا تعارف اور سیرت پروگرام-۱۸ کی تفصیلات پیش کیں۔ اس نشست میں جناب اظہر خان سر، جناب عقیل سر صدر مدرس، جناب انصار سر، جناب عمران سر صدر مدرس، جناب محمد انصار سر ، واشم کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جناب شیخ فیروز قریشی اور برادر شیخ شفیع نے شرکت کی۔ جناب اظہر سر اور عمران سر نے خادمین امت کے اس بے مثال پروگرام کو شاندار طریقے سے امراوتی میں منعقد کرنے کا عزم کیا، سبھی حاضرین نے سیرت پروگرام کی نوعیت کو خوب سراہا۔ ان شاءاللہ، امراوتی میں ۵۰۰ سے زائد طلباءوطالبات سیرت پروگرام-۱۸ میں شامل ہوں گے۔ امراوتی میں حالیہ قائم ، مسلم علاقہ میں "علم ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام پہلا "اکیڈمک اسٹڈی سنٹر” کا دورہ کیا گیا جہاں جناب رازق حسین سر اور دیگر معززین نے پر تپاک استقبال کیا ۔ شہر کی دیگر متعدد تنظیموں کے ساتھ اہم نشست رہی اور قومی اردوشکشک کرمچاری سنگھ کا تعارف کرایا گیا، خادمین کی مختصر روداد پیش کی گئی اور سیرت پروگرام کی ستائش کی گئی نیز ہر ممکن طریقہ سے سیرت پروگرام کے انعقاد میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔دورہ امراوتی کی روح رواں محترمہ ناظمہ باجی صاحبہ رہیں جنھوں نے اساتذہ میں سیرت پروگرام بابت معلومات پہنچائیں۔ میزبان جناب عقیل سر نے کافی خاطر مدارت کی۔اللہ پاک ان سبھی اساتذہ کی فکر اور عمل کو قبول فرمائے۔ آمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے