कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نکاح کو آسان کرو، زنا و حرام کاری ختم ہوگی: مفتی محمد ہارون ندوی

رشتہ دیکھنے آئے تھے، الحمد للہ اُسی محفل میں مفتی صاحب نے نکاح پڑھا دیا

جلگاؤں: 22؍ستمبر (راست) آج کل منگنی کے نام پر مسلم سماج بھی لاکھوں روپے فضول خرچ کر رہا ہے، شادیوں میں دسیوں قسم کے پکوان، سیریل اور فلمی انداز میں ہونے والے ولیمے، مہنگے لان میں نکاح، اِن تمام فضولیات نے نکاح جیسی سادہ آسان عبادت کو بے انتہا مشکل کر دیا ہے، پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا فرمان ہے نکاح کو آسان کرو زنا کو ختم کرو، آج نکاح مشکل تو زنا عام اور آسان ہوگیا ہے، لیکن الحمد للہ علماء کرام بے حد کوشش کر رہے ہیں اور کئی جگہ اُمتِ مسلمہ اِس کو سمجھ رہی ہے اور عمل بھی کر رہی ہے، جلگاؤں شہر میں آئے دن ایسا اچھا عمل دیکھنے کو مل رہا ہے، کل بھی جامنیر شہر کے ریحان شیخ رؤف اور اُن کے اہلِ خانہ رشتہ دیکھنے اور طے کرنے آئے تھے کہ لڑکی کے والد نے جمعیت علماء کے صدر اور ملک کے مشہور عالمِ دین بے باک مقرر مفتی محمد ہارون ندوی کو بلایا، مفتی صاحب نے 20 منٹ اللہ اور رسولِ کریم کا نکاح کو آسان کرنے سے متعلق پیغام سنایا اور پھر الحمد للہ ایسا مشورہ ہوگیا کہ اسی محفل میں نکاح ہو جائے اور ایسا ہی ہوگیا۔ مفتی صاحب نے دونوں خاندانوں کو خوب مبارکباد اور دعائیں دیں، فوراً شہر کے کچھ لوگ عصر کی نام آگئے اور مسجدِ الوزیر میں نکاح ہوگیا۔ لوگوں نے لڑکی کے والد شیخ عقیل خلیل باٹا والے اور لڑکے کے اہلِ خانہ ابّا شیخ رؤف اور تمام لوگوں کو خوب مبارکباد پیش کیا۔ سماج میں ایسے ہی ہوگا یہ منگنی ہلدی اور فضول خرچی بند ہوگی تو ان شاء اللہ آسانیاں پیدا ہوں گی۔عصر کی نماز میں مفتی صاحب نے اعلان کیا کہ لوگوں اِس طرح کا نکاح ہو رہا ہے، مبارک اور سنت عمل ہے، بیٹھ جاؤ، دعا میں شامل ہوجاؤ تو مصلیان بیٹھ گئے اور نکاح کی محفل سج گئی، اِس موقع پر جماعتِ اسلامی کے سہیل امیر، منیار برادری کے صدر فاروق شیخ اور بھی معززینِ علاقہ نکاح میں شامل ہوگئے اور یہ نکاح بڑی سادگی، سنت کے مطابق ہوگیا، لوگوں نے خوب خوشی کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے