कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شالارت ای۔کے۔وائی۔سی کی مہلت میں ۵ ،اکتوبر تک توسیع

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی پیروی کامیاب، اساتذہ کو بڑی راحت

پونہ :22؍ستمبر(نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کی مسلسل پیروی کامیاب ہوئی ہے۔ تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے تعلیم ڈائریکٹر ہائی اسکول مہیش پالکر اور تعلیم ڈائریکٹر شرد گوساوی سے ملاقات کرکے شالارتھ نظام میں اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین کی ای۔کے۔وائی۔سی مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تنظیم نے لیٹر نکلنے والے دن دوپہر ہی مزید ۱۵ دن کی مہلت ملنے کا پیغام جاری کیا تھا اور شام تک سرکاری حکم نامہ جاری ہونے کی اطلاع بھی دی تھی۔ اس کے بعد محکمۂ تعلیم کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ای۔کے۔وائی۔سی مکمل کرنے کی آخری تاریخ ۵ اکتوبر ۲۰۲۶ مقرر کی گئی ہے۔ اس مہلت سے ضلع پریشد اور امداد یافتہ و جزوی امداد یافتہ اسکولوں کے اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین کو راحت ملی ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے