कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعت نہم کی طالبات کے لیے Hygiene and Cleanness Pogram کا کامیاب انعقاد

پربھنی :22؍ستمبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) پربھنی حاجی محمّد پاڈیلا پرائمری اسکول میں اسٹوڈنٹ ہیلتھ اویئرنس پروگرام کے تحت جماعت نہم کی طالبات کے لیے Hygiene and Cleanliness اِس اہم موضوع پر خصوصی آگاہی پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز جماعت نہم کی طالبہ اقراء انعم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر طالبات کی خصوصی رہنمائی کے لیے ڈاکٹر ثناء موسانی میڈم کو بطور خصوصی مقرر مدعو کیا گیا۔ تہمینہ بیگ میڈم نے ڈاکٹر ثناء موسانی میڈم کا تعارف پیش کیا، جبکہ تہمینہ خانم میڈم کے ہاتھوں گل پیش کرکے ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ثناء موسانی میڈم نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند اور خوشگوار زندگی کے لیے صفائی کو روزمرہ معمول کا حصہ بنانا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے ذاتی صفائی سے متعلق ہاتھوں کی صفائی، جسمانی پاکیزگی، بالوں اور ناخنوں کی صفائی ، صاف لباس اور روزمرہ زندگی میں حفظانِ صحت کے مختلف اصولوں پر مفید اور تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے طالبات کو صحت مند عادات اپنانے اور صفائی کے معاملے میں خود بھی ذمہ دار بننے کی ترغیب دی۔یہ پروگرام طالبات میں صفائی ستھرائی کے شعور کو اجاگر کرنے، صحت مند عادات کو فروغ دینے اور ذمہ دارانہ طرزِ زندگی اختیار کرنے کی جانب ایک مؤثر قدم ثابت ہوا۔اختتام پر تہمینہ میڈم نے ڈاکٹر ثناء موسانی میڈم کا شکریہ ادا کیا اور طالبات سے عہد لیا کہ وہ دی گئی ہدایات پر پابندی سے عمل کرتے ہوئے اپنی ذاتی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں گی – یہ پروگرام دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے صدر عالی جانب افضل سیٹھ پاڈیلا صاحب ، سیکریٹری عالی جناب غلام محمد مٹھو صاحب اور ہائی اسکول کے چیئرمین عالی جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب کی رہنمائی میں لیا گیا جس کا مقصد طلبہ میں ذاتی صفائی، صحت مند عادات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے تئیں شعور بیدار کرنا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے