कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امراوتی ڈویژن کے اساتذہ کی عظیم الشان تعلیمی کانفرنس

اساتذہ و طلبہ کے مسائل، اردو میڈیم اسکولوں کی صورتحال اور تعلیمی ترقی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ملکاپور: 22/ستمبر 2026 (محمد احسان سر)اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے زیرِ اہتمام امراوتی ڈویژن کے اساتذہ کی ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس 20 ستمبر 2026 کو ہوٹل ویلکم اِن، اکولہ میں منعقد ہوئی. کانفرنس میں امراوتی ڈویژن کے مختلف اضلاع سے اساتذہ، عہدیداران، تعلیمی ماہرین اور تعلیم سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی. کانفرنس کی صدارت ساجد نثار نے کی، جبکہ امراوتی ڈویژن کے صدر عمیر محمد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی. دونوں ذمہ داران نے اساتذہ کے مختلف مسائل کو بغور سنا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. شکشک آمدار کرن راؤ سرنائک نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اساتذہ سے خطاب کیا اور تعلیمی شعبے سے متعلق مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا. کانفرنس میں امراوتی ڈویژن کے ضلع پریشد، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل، پرائیویٹ پرائمری و ہائی اسکول، جونیئر کالج، سینئر کالج اور میڈیکل کالج سے متعلق طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے مختلف اہم مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا. اس موقع پر اساتذہ و طلبہ کے مسائل، اردو میڈیم اسکولوں کے درپیش چیلنجز، تعلیمی اداروں کے بنیادی و انتظامی مسائل، تعلیمی معیار میں بہتری، جدید تعلیمی نظام سے ہم آہنگی، طلبہ کو بہتر تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع کی فراہمی سمیت متعدد اہم تعلیمی امور زیرِ بحث آئے. کانفرنس میں ودربھ کی تعلیمی ترقی کے لیے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا. مقررین نے اسکولوں میں تعلیمی معیار بلند کرنے، اساتذہ کے مسائل کے مؤثر حل، اردو میڈیم تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کیں. شرکاء نے اس امر پر بھی زور دیا کہ بدلتے ہوئے تعلیمی تقاضوں کے پیشِ نظر اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو جدید وسائل، ٹیکنالوجی اور نئے تعلیمی طریقۂ کار سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے. کانفرنس میں امراوتی ڈویژن کے مختلف عہدیداران نے بھی شرکت کی، جن میں شفیق خان راہی، ریاستی نائب صدر پرائمری، رضوان سید منظور، ریاستی جوائنٹ سکریٹری پرائمری، عمیر محمد خان، ڈویژنل صدر ہائی اسکول و جونیئر کالج، سیف الدین شیخ، ڈویژنل کارگزار صدر پرائمری، محمد شارق ظفر، ڈویژن رابطہ کار پرائمری، ڈاکٹر رضوان خان قریشی، ضلع صدر جونیئر کالج، اکولہ، سید شاہد پرویز، ضلع صدر پرائمری، اکولہ؛ محمد حسین دیشمکھ، ضلع صدر پرائمری، واشم، عبدالریاض کریم قریشی، ضلع صدر ہائی اسکول، اکولہ، شیخ متین، ضلع صدر پرائمری، بلڈھانہ؛ سید عمران، ضلع صدر ہائی اسکول، بلڈھانہ، محمد عقیل آفتاب، ضلع صدر ہائی اسکول، امراوتی ،اور مزمل خان، ضلع صدر ہائی اسکول، واشم شامل تھے. کانفرنس کی نظامت کے فرائض راجو قریشی نے بخوبی انجام دیے. اجلاس میں امراوتی، اکولہ، بلڈھانہ اور واشم سمیت تمام اضلاع کے معزز عہدیداران، اراکین، اساتذہ، تعلیمی ماہرین اور تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی. کانفرنس کو اساتذہ کے مسائل کی مؤثر نمائندگی، تعلیمی معیار کی بہتری اور ودربھ کے تعلیمی مستقبل کے لیے مشترکہ لائحۂ عمل کی تشکیل کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا گیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے