कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں جمعہ 11 اکتوبر کو اہانت رسول ﷺ کے خلاف تمام جماعتوں ‘تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

ناندیڑ:9؍اکتوبر ( نمائندہ اعتبار) ناموسِ رسالت ﷺ کی حفاظت ہر مسلمان کا فرض ہے لیکن بھارت میں ہر ایرا غیرا سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرتا ہے اور حکومت کی جانب سے اُن درندوں کو پشت پناہی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان دہشت گردوں کے حوصلے مزید بڑھ رہیں ہیں اور مسلمانوں کی اکثریت نا امیدی کے طرف گامزن ہے جو تشویش ناک ہے اور عبرت ناک مستقبل کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، ہر ایک کے بعد دوسرا ملعون ہمارے ایمان کا جائزہ لے رہا ہے ملعون رام گیری نے 16 اگست کو زہر اگلا تھا تقریباً 2 مہینے میں70 ایف آئی آر کئی دھرنے مظاہرے مسلمانوں کی جانب سے ہوئے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی مانوں کچھ ہوا ہی نہیں۔ یہ سنگھی بھیڑیئے نبی اکرم ﷺ کی شان میں اس لیے گستاخی کرتے اور کرواتے ہیں کہ ایک تو اُنھیں وقتی فائدہ کی شکل میں بڑے کم داموں میں سستی شہرت حاصل ہوجاتی ہے دوسرا یہ کے مسلمانوں کے دلوں سے نبی ﷺ سے والہانہ اور جنونی رشتہ ختم کیا جاسکے اور آپ ﷺکی تعلیمات سے دور کرنے میں مدد مل سکے اور اسلام سے کفر کی طرف راستہ صاف کیا جاسکے اور دوسرے مذاہب کی طرح اسلام کو بھی اپنے تہذیب میں ملا لیا جائے۔لیکن کچھ دھڑکتیں ہوئے دل مسلسل ناموسِ نبی ﷺکے خاطر تگ ودو میں لگے ہیں ، اسی میں سے ایک اورنگ آباد کا زنجیری مظاہرہ ہے جس کی قیادت کل جماعتی وفاق مہاراشٹر کے صدر ضیاءالدین صدیقی صاحب کررہے ہیں جن کی جانب سے 11 اکتوبر 2024 کو پورے مہاراشٹر میں احتجاجی مظاہرے لینے کی تحریک چلائی گئی ہے۔اسی فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے ناندیڑ مُسلم نمائندہ کونسل جو مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں تنظیموں کا متحد پلیٹ فارم ہے نے ناندیڑ میں احتجاجی مظاہرہ لینے کا علان کیا ہے جو وفاق فیصلہ کی مطابق بروزِ جمعہ 11 اکتوبر 2024 کو بعد نمازِ جمعہ کلکٹر آفس ناندیڑ کے سامنے لیا جائے گا ، آئمہ ناندیڑ سے درخواست ہے کہ اس ناموسِ نبی ﷺ کے خاطر لیے جانے والے دھرنے کا اعلان ہر نماز کے بعد کرے ،خصوصاً جمعہ کی نماز کے بعد ضرور کرے، شہریان ناندیڑ کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنی دینی و ملّی غیرت کا ثبوت دیں، جزاکم اللہ خیراً۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے