कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حضرت اقدس شاہ محمد نورالحق صاحب کی ناندیڑ آمد

ناندیڑ:6؍اکتوبر ( راست) آپ تمام کو یہ اطلاع سن کر بڑی مسرت ہوگی کہ ہم سب کے رہبر محسن و مربی حضرت پیر طریقت فرید وقت جانشین قطب دکن الحاج الحافظ مولانا شاہ محمد نورالحق صاحب قریشی قاسمی مدظلہ العالی و مہتمم جامعہ عربیہ کاشف العلوم اُدگیر مورخہ 7؍ اکتوبر 2024ء بروز پیر کو ناندیڑ مسجد قُباء میں تشریف لارہےہیں۔ اس موقع پر مسجد قُباء میں عصر بعد محفل درود خوانی ہوگی۔ مغرب بعد حضرت مولانا مفتی محمد اعظم صاحب قاسمی ملاوی کا تصوف و سلوک پر خطاب ہوگا۔ عشاء بعد مجلس ذکر بالجہر اور مجلس بیعت ہوگی۔ حضرت والا کے خلیفہ و مجاز حافظ محمد فرقان صاحب قریشی دامت برکاتہم کی دُعا پر مجلس کا اختتام ہوگا۔ عوام الناس سے عموماً اہل سلسلہ حضرات سے خصوصاً اس مبارک مجالس سے استفادہ کی درخواست سلسلہ چشتیہ صابریہ ناندیڑ کی جانب سے کی گئی ہے۔ تمام شرکاء کے لیے طعام کا نظم عشاء و ذکر بعد ہوگا۔ اس طرح کی اطلاع قاری محمد طاہر گلبرگوی ( 9834463117) نے دی ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے