कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایف ایم کے اُردو اسکول پھلمبری میں سہ ماہی تعلیمی جانچ و رہنمائی سیمینار

پھلمبری :5؍اکتوبر(سیّد عبدالقدوس علی)مجیب ملتانی ایجوکیشن سوسائٹی اورنگ آباد کے زیرِ اہتمام جاری فقیر محمد خان اُردو پرائمری ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس میں HOD خان عبدالستار سر کی نگرانی میں طلباء و طالبات کی سہ ماہی تعلیمی جانچ کی گئی جس میں تعلیمی لوزمات کی جانچ طلباء کی بیاض ،گھر کام ، مشقی سوالات بیاض، شامل تھا بعد از جانچ کے طلباءو طالبات اور اساتذہ کے لیے رہنمائی سیمینار رکھا گیا جس کی شروعات جماعت ہشتم کی طلبہ عرشین فاطمہ اظہر شاہ کی تلاوت قرآن سے ہوئی حمد باری تعالیٰ جماعت نہم کی طالبہ صدف فاطمہ قاضی منتجب نے پیش کیا اور نعت مبارک جماعت دھم کے طالب علم الطاف نعیم نے پیش کیا ۔پروگرام کی صدارت ڈاکٹر پروفیسر شیخ عظیم الدّین سر ڈین انٹیگرال یونیورسٹی لکھنؤ نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمّد بشیر سر وظیفہ یاب پرنسپل ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج اورنگ آباد ، محمد انضار سر وظیفہ یاب صدر مدرس علّامہ اِقبال اُردو ہائی اسکول عنبڑ ضلع جالنہ ، الیاس احمد سر وظیفہ یاب صدر مدرس اقراء اُردو پرائمری اسکول اورنگ آباد ،ثریا بانو صدر معلمہ فقیر محمد خان اُردو ہائی اسکول پھلمبری ،HOD خان عبدالستار سر حاضر تھے۔ڈاکٹر پروفیسر شیخ عظیم الدّین سر نے درس کو موثر طریقے سے کس طرح طلبہ کو دے اس کے لیے رہنمائی کی۔بشیر سر نے اسکول کے تعلیمی معیار کی تعریف کی اور اساتذہ کی محنت کی حوصلہ افزائی کی۔سیمینار عمر مختار سر ،عبدالرزاق سر ،صدیقی انور احمد ، ماجد خان سر، عرفان سر ، مولانا اطہر سر، قادری ندیم احمد ، فرزانہ بیگم، خان تبسّم ،خان نسرین بیگم ، خان کوثر بیگم ،صدف انجم ، نفیس پروین حاضر تھے HOD خان عبدالستار سر کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے