कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل ہائی اسکول کو رِدان جیولرز اور محمدیہ نعت کمیٹی کے اسلامک کوئز میں دوّم انعام

شولاپور : 3 اکتوبر ( نامہ نگار آفرین شیخ)جشنِ میلاد النبی ﷺکے ضمن میں رِدان جیويلرز شولاپور اور مُحمَّدیہ نعت کمیٹی بیجاپور کے اشتراک سے منعقد کردہ بین المدارس اسلامک کوئز مقابلے میں اُم المدارس ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول کے عبد الرافع محمد الیاس شیخ اور فاطمہ محمد توصیف عالم شیخ اِن طالب علموں نے اپنی خوابیدہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دوّم انعام حاصل کیا۔ اس کوئز کے آخر میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین اور رِدان جیولرز کے مالک ریاض بھائی ہنڈیکری کی طرف سے انعام کی شکل میں اس ٹیم کے دو طالب علموں کوصدر آل انڈیا امام کونسل کے صدر اور شہر قاضی مفتی سیّد امجد علی قاضی صاحب ، اسحاق شیخ صاحب ، محمدیہ نعت کمیٹی بيجاپور کے صدر سیّد مصطفیٰ جاگیردار صاحب ، ڈاکٹر ایم اے دلال، کوئز ماسٹر اے نبی جمعدار ، سلیم ہيرولی ، شوکت پٹھان ، سلیم سیّد ، مشاورت کمیٹی کے ممبران اور دیگر مہمانان کے ہاتھوں سے تین گرام سونے کے سکّے، دو بڑی ٹرافیاں ، دو چھوٹی ٹرافیاں اور دو قرآنِ کریم کے انعامات تفویض کیے گئے۔ مدرسہ ہذا کی معلمہ عظمیٰ اُستاد اور معلّم مولانا ناظم صاحب نے ان طالب علموں کی رہبری کی اور جیت کے قابل بنایا۔ انعام یافتہ ٹیم اور رہبری کرنے والے اساتذہ کو مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان ، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا جاگیردار ، نکہت نلّا مندو ، ذاکر شاہ پورے ، اشتیاق تارانائيک، الطاف صدیقی، فوزیہ شیخ ، حاجرہ رچبھرے، خلیل پيرمپلّی، اکبر پٹھان، نغمہ مجاور ، آفرین مُلّا ، اُمّ زما پٹھان ، مسرت شیخ، محبوب سوداگر وغیرہ نے مبارک باد پیش کی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے