कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع کے 150؍ گمشدہ اینڈرائیڈ موبائل اُن کے مالکین کے حوالے

سائبر سیل کی شاندار کاروائی

ناندیڑ:3؍اکتوبر ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع کے عوامی مقامات اور بازاروں سے مہنگے گمشدہ موبائلوں کو تلاش کرنے کی ہدایت ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے سائبر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر دھیرج چوہان کو دی تھی۔ جس کے مطابق سائبر سیل، لوکل کرائم برانچ اور ناندیڑ ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کی ٹیمیں تیار کرکے گمشدہ موبائلوں کو ڈھونڈ نکالنے کی مہم شروع کی گئی تھی۔ ناندیڑ کے پولیس اسٹیشنوں اور لوکل کرائم برانچ کی ٹیموں نے ضلع کے گمشدہ موبائلوں کو مختلف مقامات پر جاکر جملہ 150 موبائل ( مالیت 23 لاکھ 40 ہزار 500 روپئے) کو ڈھونڈ کر اُن کے مالکان کے حوالے کیا ہے۔ اس ضمن میں موبائل مالکان کو مشترکہ طور پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ہاتھوں موبائل تقسیم کیے گئے۔ پولیس کی جانب سے تلاش کیے گئے موبائلوں کے IMEI نمبر وں کی معلومات ناندیڑ پولیس فورس کے Nanded Police اس فیس بک پیج اور ٹوئٹر پر اپلوڈ کی گئی ہے۔ ان نمبروں کے ذریعے شہریان اپنے گمشدہ موبائلوں کے IMEI نمبر کی شناخت کرکے سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ سے موبائل لے جاسکتے ہیں۔ مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سورج گرو، ڈاکٹر کھنڈے راؤ دھرنے بھوکر، ہوم پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشونی جگتاپ، پولیس انسپکٹر دھیرج چوہان کی رہنمائی میں سائبر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ایم بی چوہان، پولیس عملدار سریش واگھمارے، راجیندر سٹیکر، دیپک اوڑھنے، داوِد پڑگے، محمد آصف، ولاس راٹھوڑ، کاشی ناتھ کارکھیڑے کشور جیسوال، موہن سوامی، دیپک شیوالے، راج ینناوار، وینکٹیش سانگلے، دیپک راٹھوڑ نے حصہ لیا۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے CEIR پورٹل پر گمشدہ موبائلوں کی معلومات اپلوڈ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کارروائی پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے تمام ٹیموں کی ستائش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے