कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر کے پونے میں ہیلی کاپٹر کریش، تین افراد کی موت ہو گئی

پونے: 2 اکتوبرـ:مہاراشٹر کے پونے کے پمپری چنچواڈ شہر کے باودھن بڈروک گاؤں کے قریب بدھ کو ایک نجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، مقامی دیہاتیوں نے ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاع ہنجے واڑی پولیس کنٹرول روم کو دی۔ کنٹرول روم کی جانب سے بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تین افراد شدید زخمی ہیں۔ ایسی اطلاع ملتے ہی پولیس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جب یہ حادثہ ہوا تو یہ ہیلی کاپٹر آکسفورڈ گالف ریزورٹ سے ممبئی کی طرف جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کا یہ واقعہ پمپری چنچواڑ پولیس کمشنریٹ کے ہنجے واڑی پولیس حدود کے باودھن علاقے میں پہاڑ پر پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس حادثے نے پورے علاقے میں کہرام مچادیا۔ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے مقام پر مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے