कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان( شعبہ جونیئر کالج) بحیثیت سپروائزر سید فہیم الدین سر کا انتخاب

کلیان: 2؍ اکتوبر ، ( سید شوکت علی) ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے ذیر انصرام نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان کے شعبہ جونیئر میں محترمہ نیلوفر رضوی صاحبہ کی وظیفہ یابی کے بعد مضمون طبعیات ( فزکس) کے سینیر لیکچرار جناب سید فہیم الدین سر کا انتخاب عمل میں آیا ۔ بدست مجلسِ انتظامیہ ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم محسین مرسنگے صاحب کے ذریعے شال و پھولوں سے تہنیت پیش کی گی۔اس موقع پر صدر محترم محسین مرسنگے صاحب نے اپنے خطاب میں موصوف کی مخلصانہ تدریسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں فہیم الدین سر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر شعبہ جونیئر کالج کے نظم ونسق کو مؤثر طریقے سے انجام دینگے ۔ سپروائزر عہدہ پر منتخب ہونے پر ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے نائب صدر محترم شغف فقیہ صاحب ، جنرل سیکریٹری محترم ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب ، خازن محترم شعیب برڈی صاحب ، جوائنٹ سیکریٹری محترم جناب سیف جونے صاحب و محترم جناب سعادت تانکی صاحب ، پرنسپل عبداللہ خان صاحب ، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت فاطمہ رضوی صاحبہ، بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلس سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ ، جمیع ٹیچنگ اسٹاف و ہیڈ کلرک محترم جناب عابد تانکی صاحب و جمیع نان ٹیچنگ اسٹاف نے مسرت کا اظہار کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے