कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر، پنجاب، تلنگانہ، راجستھان سمیت کئی ریاستوں کے گورنر تبدیل

نئی دہلی: 28 جولائی:صدر دروپدی مرمو نے مہاراشٹر، پنجاب، راجستھان، تلنگانہ، جھارکھنڈ اور پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کی تقرری کی ہے۔پنجاب کے گورنراور چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹیوبنواری لال پروہت کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ ان کی جگہ گلاب چند کٹاریہ کو مقرر کیا گیا ہے جو اس وقت آسام کے گورنر ہیں۔ سکم کے گورنر لکشمن پرساد اچاریہ اب آسام کے نئے گورنر ہوں گے۔ انہیں منی پور کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ اوم پرکاش ماتھر کو سکم کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ سی پی رادھا کرشنن مہاراشٹر کے نئے گورنر ہوں گے۔ وہ اس وقت جھارکھنڈ کے گورنر ہیں۔ ان کے پاس تلنگانہ کا اضافی چارج بھی ہے۔ سنتوش کمار گنگوار کو جھارکھنڈ کا نیا گورنر اور جشنو دیو ورما کو تلنگانہ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ ہری بھاؤ کشن راؤ باگڈے کو راجستھان، رمن ڈیکا کو چھتیس گڑھ اور سی.ایچ. وجے شنکر کو میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ۔ کیلاش ناتھ کو پڈوچیری کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام تقرریاں ان کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ ہوں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے