कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ضلع جلگاؤں پرائمری مجلس عاملہ تشکیل

بطورِ ضلع صدر محسن خان، سکریٹری ڈاکٹر ظہیر خان ، کارگذار صدر مشتاق احمد منتخب
اتحاد سے کام کریں: عبدالکریم سالار
کام ہی تنظیم کی پہچان : ساجد نثار

جلگاوں :22 جولائی (محمد سرور شریف نامہ نگار پربھنی): قومی سطح کی تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی ضلع جلگاؤں پرائمری مجلس عاملہ کی تشکیل نو ضمن میں اہم میٹنگ 21 جولائی 2024 کو اقراء ایچ جے تھیم کالج مہرون جلگاؤں میں تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کی صدارت میں منعقد کی گئی تھی، جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر عبد الکریم سالار،صدر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں، خلیل احمد شیخ ،ناظر تعلیمات جلگاؤں ،فیروز پٹھان، نائب ایجوکیشن آفیسر ضلع پریشد جلگاؤں،الحاج اعجاز عبد الغفار ملک صاحب صدر انجمن تعلیم،مرزا رضوان احمد عبد الغنی، ناسک ضلع صدر پرائیویٹ پرائمری،نظیرحسن محمد حسین،مالیگاؤں رابطہ کار پرائمری،فیض احمد خلیل احمد کارگزار صد ر مالیگاؤں،عقیل احمد محمد سلیم ناسک ضلع کارگزار صدرنان ٹیچنگ، ڈاکٹر شریف باگوان و دیگر مہمان خصوصی موجود تھے ، جس میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 ضلع جلگاؤں پرائمری مجلس عاملہ کی تشکیل حاضرین کی ایماء پر صدر میٹنگ ساجد نثار احمد نے ظاہر کی، بطورِ ضلعی صدر،محسن خان عزیز خان، ضلعی سیکرٹری، ڈاکٹر ظہیر خان عبدالحمید خان اور ضلع کارگذار صدر مشتاق احمد عبدالستار منتخب کیے گئے ، نیز ضلعی نائب صدر، شیخ اینودین سید حسن،ضلعی جوائنٹ سیکرٹری، شیخ اسمعیل سلیمان کا انتخاب عمل میں آیا ، ضلع شعبہ نشرواشاعت کی ذمہ داری عارف احمد ناظم خان کو دی گئی ،ضلعی خازن دار محمد اقبال محمد تقی، ضلع صلاح کار مظہرالدین زین العابدین شیخ، نیز ضلع خاتون رابطہ کار،نیلوفر ناز عبدالرحیم منتخب کی گئیں، بطورِ ضلع رابطہ کار ،شاہ تنویر عالم اسماعیل فقیر،امین شاہ سلیم شاہ،شیخ اقبال شفیع الدین،نور خان الیاس خان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ، تمام نو منتخبہ اراکین کو منتخبی کا لیٹر صدرِ میٹنگ و مہمانان کے ہاتھوں دیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے