कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی: حاجی ھارون بھائی ہنگورا کا انتقال

انا للہ وانا الیہ راجعون

پربھنی:12؍جولائی (بذریعہ محمد سرور شریف) شہر یا ن پربھنی کو نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ پربھنی شہر کی مشہور و معروف شخصیت حاجی ہارون بھائی ہنگورا ریڈیو والے و سابقہ رکن دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن پر بھنی کا بروز جمعہ بعد نماز عشاء بحکم الٰہی انتقال ہوا ہے ۔انتقال کی اطلاع عام ہوتے ہی ہارون بھائی کے چاہنے والوں کا سلسلہ مرحوم کے گھر پر جاری ہے ۔اس سلسلے میں دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پر بھنی کے سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو ،محمد موسی ناگانی چیئرمین مؤیدالمسلمین ہائی اسکول، امتیاز بھائی ممدانی، ڈاکٹر محمد شیکھا، اراکین دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، خمیسہ محمد جنید صدر ینگ میمن کمیٹی ، مقیم دھندالہ رکن ینگ کمیٹی، محمد عبدالباسط صدر مدرس مؤید المسلمین پرائمری اسکول، محمد خالد عبدالحفیظ صدر مدرس حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کے اساتذہ باسط خان ، محمد سرورشریف، اظہر انصاری ، عبید اللہ شریف نے مرحوم ہارون بھائی ہنگورا کے گھر پہنچ کر موصوف کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فرزندان اور اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں جنت الفردوس کے حصول کی دعا کی اور اپنے رفیق و محسن کے آخری سفر کے انتظامات میں جاوید بھائی ہنگورا اور جنید بھائی ہنگورا کے ساتھ مصروف عمل ہیں ۔مرحوم ہارون بھائی ہنگورا کی نماز جنازہ مورخہ 13 جولائی بروز سنیچر صبح11 بجےقادآباد قبرستان میں ادا کی جائے گی اور تدفین قادرآباد قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ اعتبار نیوز کے ذمداران بھی اللہ تعالی سے دعا گو ہے کہ ہارون بھائی کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ،اہل خانہ اور افراد خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ،اس سلسلے میں مزید تفصیلات ان کے فرزند جنید بھائی ہنگورا سے دیے گئے موبائل نمبر9890066188 پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے