कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:9جولائی کو ایک روزہ اجتماع برائے تصوف و سلوک

حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی ناندیڑ آمد

ناندیڑ: 8؍جولائی ( راست) ناندیڑ شہر کے دیگلور ناکہ علاقہ میں واقع مسجد قباء ( عمرکالونی) میں مریدین و متوسلین سلسلہ عالیہ قادریہ نقشبندیہ رحمانیہ ضلع ناندیڑ کی جانب سے 9؍جولائی بروز منگل بوقت تہجد سے رات 10 بجے تک ایک روزہ اجتماع برائے تصوف و سلوک منعقد کیا جارہا ہے۔ اس اجتماع کی سرپرستی شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی دامت برکاتہم ( سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں) فرمائیں گے۔ اجتماع کے نظام الاوقات اس طرح ہیں۔ (۱) بوقت تہجد ذکر و دعا (۲) بعد نماز فجر حضرت والا کا مختصر خطاب (۳) 6:10 پر نماز اشراق کی ادائیگی (۴) 6:30 پر چائے ناشتہ و آرام (۵) 11 بجے سے 12 بجے تک کتابی تعلیم ( ۶) 12 بجے سے 1:30 بجے تک مریدین سے ملاقات ( ۷) نماز ظہر سے پہلے کھانا ( ۸) بعد نماز ظہر خطاب (۹) بعد نماز عصر مختصر خطاب و چائے ناشتہ۔ بعد نماز مغرب حضرت والا کا عمومی خطاب ذکر و بیعت اور اختتامی دعا ہوگی۔ اس طرح کی اطلاع حضرت مولانا سید آصف ندوی ( امام و خطیب مسجد غنیم پورہ، ناندیڑ ) نے دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے