कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اصلاح معاشرہ این چیریٹیبل سوسائٹی پربھنی کی جانب سے8؍نومبر کو نویں رشتہ کیمپ کا اہتمام

پربھنی:7؍نومبر (محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) سماج کے متوسط و معاشی طور پر کمزور طبقات کو رشتوں کی تلاش میں آسانی فراہم کرنے اور غیر ضروری اخراجات سے بچانے کے لیے اصلاح معاشرہ این چیریٹیبل سوسائٹی پربھنی گزشتہ کئی برسوں سے تلاش رشتہ کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ بتاریخ 8؍ نومبر بروز اتوار اس سلسلے کے نویں کیمپ کا انعقاد درگاہ روڈ پر واقع مشاعرہ میدان (شاداب فنکشن ہال کے پیچھے) مدرسہ عائشہ للبنات میں صبح دس بجے کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ میں برائے نام رجسٹریشن فیس لی جاتی ہے۔ اس کیمپ سماج کے ہر شعبے کے لوگ جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈگری ہولڈرز، کم تعلیم یافتہ، بیوہ، مطلقہ کے رشتوں کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔ کمیٹی ہٰذا کے صدر جناب شیخ ظفر، سیکریٹری محمد ضیاء الدین، نائب صدر عبدالرزاق عبدالرحیم صاحب منیر سر کے ساتھ ساتھ موظف و برسرکار اساتذہ و معلمات کی بڑی تعداد خلوص دل سے مصروفِ عمل رہتی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے شرکا کے لیے مفت طعام کا انتظام کیا جاتا ہے۔ کمیٹی کے ذمہ داران نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے استفادہ کی گزارش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے