कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: یو سی سی کے خلاف علماء و ائمہ کی اہم نشست

ناندیڑ:5؍نومبر ( راست) بتاریخ 3 نومبر بروز منگل، سائی نگر ناندیڑ میں علمائے اہل سنت و ائمہ مساجد کی ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں مہاراشٹر میں لاگو ہونے والے یو سی سی (یونیفارم سیویل کوڈ) کے قانون کے خلاف غور و خوض کیا گیا، جس کا اثر مسلمانوں کے دینی و عائلی مسائل پر پڑنے والا ہے۔ اس سلسلے میں علماء میں باہم مشاورت ہوئی اور یہ طے ہوا کہ جمعہ کے خطاب میں اس کے نقصانات سے سامعین کو واقف کیا جائے۔ نیز حکومت مہاراشٹر نے اپنا ایک پورٹل بنایا ہے، ہمیں اس سائٹ پر جا کر اس بل کے خلاف اپنی رائے دینی ہے اور یہ عمل 15؍نومبر تک مکمل کرنا ہے۔اس موقع پر مفتی رفیق صاحب برکاتی، مولانا صادق رضا، مفتی عبدالعظیم رضوی، حافظ مولی علی رضوی، مفتی سید احمد علی مصباحی، قاری عبدالقادر رضوی، حافظ رضوان صاحب، حافظ غلام مصطفی صاحب، حافظ سعد اللہ برکاتی، مولانا واعظ الحق، حافظ کامران صاحب، حافظ سرفراز صاحب، مولانا عبدالحمید رضوی، حافظ حمید قندھاری، سید انصار صاحب، حافظ سرفراز صاحب و دیگر علماء و ائمہ موجود تھے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے