कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج سکل مراٹھا سماج کی ریزریشن ریلی کے پیش نظر ناندیڑ شہر کے ٹریفک نظام میں تبدیلی

جانئے ٹریفک کے لیے بند اور متبادل راستے

ناندیڑ: 7؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں 8؍جولائی کو سکل مراٹھا سماج کی جانب سے مراٹھا ریزرویشن شعور بیداری ریلی نکالی جارہی ہے۔ یہ ریلی ناندیڑ شہر میں راج کارنر تا چھترپتی شیواجی مہاراج مجسمہ تک نکالی جائے گی اور اس مجسمہ سے قریب منوج جرانگے پاٹل ریلی میں شرکت کرنے والے مراٹھا سماج سے خطاب کریں گے۔ اس ضمن میں ناندیڑ ضلع کے مختلف راستوں پر بڑے پیمانےپر گاڑیوں کی آمدورفت کا امکان ہے۔ آمدورفت کرنے والی گاڑیوں اور راہگیروں کو کوئی دُشواری نہ ہو ‘ اس لیے امن و ضبط کی برقراری کے لیے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے تحت محصلہ اختیارات کےتحت 8 جولائی 2024ء کو صبح 10 بجے تا شام 6بجے تک عارضی طور پر ٹریفک کے سلسلے میں مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔
ٹریفک کے لیے بند راستے:
1۔ تروڑہ ناکہ و شیومندر سے لے کر راج کارنر تا وزیر آباد چوک تا چھترپتی شیواجی مہاراج مجسمہ کی سمت آنے والی ٹریفک آمدورفت کے لیے بند رہے گی۔
2۔ راج کارنر تا ورکشاپ ٹی پوائنٹ تا آئی ٹی آئی و وزیر آباد چوک تک ٹریفک آمدورفت کے لیے بند رہے گی۔
3۔ بھاگیہ نگر چوک سے ورکشاپ کی سمت آنے والی ٹریفک بند رہے گی۔
4۔ مہاتما گاندھی مجسمہ۔ سونو کارنر تا وزیر آباد چوک۔ کلامندر۔ شیواجی نگر تا آئی ٹی آئی چوک تا راج کارنر تک ٹریفک آمدورفت کے لیے بند رہے گی۔
5۔ روی نگر کوٹھا۔ گوردھن گھاٹ پل سے وزیر آباد چوک تا راج کارنر کی سمت آنے جانے والی ٹریفک بند رہے گی۔
6۔ ریلوے اسٹیشن سے شیواجی مجسمہ کی سمت آنے والی ٹریفک آمدورفت کے لیے بند رہے گی۔
7۔ مہاویر چوک و گاندھی پتلہ سے چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کی سمت آنے والی ٹریفک آمدورفت کے لیے بند رہے گی۔
ٹریفک کے لیے متبادل راستے:
1۔ برقی چوک سے وزیر آباد چوک کی سمت آنے والی ٹریفک مہاویر چوک۔ چکھل واڑی چوک۔ ہنگولی گیٹ روڈ کا استعمال کریں۔
2۔ گوردھن گھاٹ پل سے آنے والی ٹریفک و وزیر آباد چوک سے شیواجی نگر۔ آئی ٹی آئی۔ ورکشاپ کی سمت جانے والی ٹریفک ترنگا چوک۔ پولیس ہیڈکوارٹر کے راستے کھڑکپورہ۔ لال واڑی۔ انڈر بریج راستہ۔ شیواجی نگر۔ پیلی گرنی۔ گنیش نگر وائی پوائنٹ جانے آنے کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے۔
3۔ راج کارنر تا قدیم مونڈھا راستہ سے ٹریفک چیتنیہ نگر۔ پیر برہان۔ بھاگیہ نگر۔ آنند نگر۔ ناگرجنا ٹی پوائنٹ۔ اننا بھاؤ ساٹھے مجسمہ۔ یاتری نواس پولیس چوک۔ ابچل نگر تا آگے جانے آنے کے لیے استعمال کیا جائے۔
4۔ سڈکو ہڈکو سے آنے والی ٹریفک روی نگر کوٹھا۔ گوردھن گھاٹ۔ ترنگا چوک۔ پولیس ہیڈکوارٹر کے راستہ کھڑکپورہ۔ لال واڑی۔ انڈر بریج راستہ ، شیواجی نگر۔ پیلی گرنی۔ گنیش نگر وائی پوائنٹ جانے آنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ٹریفک نظام میں کسی بھی طرح کا خلل نہ ہو، اس لیے شہریان کو مندرجہ بالا راستوں کا استعمال کرنے کی ہدایات ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے جاری کی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے