कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ کی پٹی میں ہر 10 میں سے 9 افراد بے گھر ہوئے : اقوام متحدہ

غزہ/اقوام متحدہ:4؍جولائی:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں ہر دس میں سے نو افراد نے کم از کم ایک مرتبہ بے گھر ہونے کی تکلیف اٹھائی ہے۔مقبوضہ فلسطین اراضی میں انسانی امور سے متعلق رابطہ کاری دفتر کے ڈائریکٹر اینڈریا ڈی ڈومینیکو کے مطابق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ غزہ میں تقریبا 19 لاکھ افراد بے گھر ہونے پر مجبور کر دیے گئے۔بیت المقدس میں موجود ڈی ڈومینیکو نے نیویارک اور جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "پہلے ہمارا اندازہ تھا کہ ایسے 17 لاکھ افراد ہیں تاہم اس کے بعد رفح آپریشن ہوا اور وہاں بے گھر افراد کی اضافی تعداد سامنے آئی۔ پھر ہم نے شمال میں بھی کارروائیاں دیکھیں جن کے نتیجے میں لوگوں کی منتقلی ہوئی”۔ڈی ڈومینیکو کے مطابق ان اعداد و شمار کے علاوہ ایسے لوگ ہیں جن کے اندیشے اور شکوے ہیں۔ شاید یہ لوگ خواب اور امیدیں رکھتے تھے مگر افسوس کہ یہ دھیرے دھیرے ختم ہو رہا ہے۔اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ وہاں انسانی امور سے متعلق رابطہ کاری دفتر کے اندازے کے مطابق محصور علاقے کے شمالی حصے میں 3 سے 3.5 لاکھ کے درمیان افراد رہ رہے ہیں۔ یہ لوگ جنوبی حصے کی جانب نہیں جا سکے۔مزید یہ کہ سات اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد رواں سال مئی میں رفح کی راہ داری بند ہونے سے پہلے تک تقریبا 1 لاکھ 10 ہزار افرد غزہ کی پٹی سے مصر کوچ کر جانے میں کامیاب ہوئے۔ ان میں بعض لوگ مصر میں رہ گئے اور بقیہ افراد دیگر ممالک منتقل ہو گئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے