कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں جعلی LCB پولیس اہلکار بن کر رقم وصول کرنے والا نوسرباز گرفتار

جعلی پولیس اہلکار کے قبضے سے 13 ہزار 610 روپئے کا سامان ضبط، متعدد افراد سے رقم وصول کرنے کا اعتراف

ناندیڑ: 21؍نومبر (نمائندہ اعتبار) ضلع میں جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت ناندیڑ لوکل کرائم برانچ (LCB) کی ٹیم نے جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں سے رقم کا مطالبہ کرنے والے ایک نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور نقد رقم سمیت مجموعی طور پر 13 ہزار 610 روپئے کا مال ضبط کیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر لوکل کرائم برانچ کی ٹیم 18 نومبر 2026 ءکو دھرم آباد اور بلولی سب ڈویژن کے علاقوں میں گشت اور جرائم کی تفتیش میں مصروف تھی۔ اسی دوران پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ عمری کے بس اسٹینڈ روڈ پر ایک مشتبہ شخص موجود ہے، جو کسی سنگین جرم کی تیاری میں ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر جال بچھایا اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنی شناخت بالاجی پانڈو کامبلے (عمر 29 سال)، ساکن شیلگال، تعلقہ ادگیر، ضلع لاتور کے طور پر بتائی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم اپنے موبائل فون سے عمری کے ایک سبزی فروش تاجر کو فون کرکے خود کو ناندیڑ LCB کا پولیس اہلکار راہل کامبلے ظاہر کرتا تھا۔ اس نے تاجر کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اپنے سبزیوں کی نقل و حمل کرنے والی گاڑی کو پولیس کی کارروائی سے بچانا چاہتا ہے تو اس سے ملاقات کرے اور رقم ادا کرے۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ دو سے تین ماہ کے دوران خود کو LCB پولیس اہلکار راہل کامبلے ظاہر کرکے متعدد افراد سے رقم وصول کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ عمری پولیس اسٹیشن کے ریکارڈ کی جانچ کے دوران اس معاملے میں جرم نمبر 338/2026، دفعہ 204 BNS کے تحت مقدمہ درج ہونے کی تصدیق ہوئی۔پولیس نے پنچوں کی موجودگی میں ملزم کی تلاشی لی، جس کے دوران اس کے قبضے سے ریئلمی کمپنی کا موبائل فون، جس کی مالیت 12 ہزار روپئے ہے، اور 1610 روپئے نقد برآمد ہوئے۔ اس طرح مجموعی طور پر 13 ہزار 610 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو عمری پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ جادھو، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ارچنا پاٹل اور پولیس انسپکٹر اتل بھوسلے کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر ناگناتھ تکڑے، اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر دارا سنگھ راٹھوڑ اور پولیس اہلکار موہن ہاسے و گیانند لامتورے شامل تھے۔ناندیڑ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی نامعلوم شخص فون کرکے خود کو پولیس اہلکار یا سرکاری افسر ظاہر کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کرے تو خوف زدہ ہونے کے بجائے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ڈائل 112 پر رابطہ کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے