कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نصیرآباد میں ضلع پریشد اردو آدرش کیندر اسکول میں ICT کمپیوٹر لیب کا شاندار افتتاح

نصیرآباد، جلگاؤں (نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) – "علم کو جب ٹیکنالوجی کا سہارا اور تعلیم کو اچھے اقدار کا ساتھ ملے تب ہی روشن مستقبل کی بنیاد پڑتی ہے” اسی فکر کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ضلع پریشد اردو آدرش کیندر اسکول، نصیرآباد میں بدھ، 28 اکتوبر 2026 کو ICT کمپیوٹر لیبارٹری کا افتتاح ضلع تعلیمی و تربیتی ادارہ) جلگاوں کے پرنسپل محترم انیل چھوپے کے ہاتھوں سے عمل میں آیا۔ اس موقع پرمحکمہ تعلیم کے کئی معززافسران ومہمانان نے شرکت کی جس سے پروگرام کو خاص تعلیمی اہمیت حاصل ہوئی۔اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے کہا کہ دیہی علاقے کے اردو اسکول میں اس طرح کی جدید لیب کا قیام طلبہ کو ڈیجیٹل دور میں آگے بڑھنے کا بہترین موقع ہے۔بلاک ایجوکیشن آفیسر اجیت تڈوی نے ضلع پریشد آدرش کیندر اسکول کی صدر معلمہ اختر جہاں کی کاویشات کی تعریف کی ۔سینیئر adi چینچولے سر نے اُردو کے طلباء کو اس لیب سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے کو کہا۔اُردو کے شکشن ویستار ادھیکار ی محترم علاءالدین بیلدار صاحب نے کہا کہ یہ سبھی مرکز کے لئے خاص موقع ہے کہ وہ اپنے طلباء میں زیادہ سے زیادہ جدید سائنسی و تکنیکی مہارت پیدا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ کیندرمکھ محترم غلام حیدر شاہ صاحب نے کہا کہ اب کیندر کی سطح پر نیو جن کر کے کیندرہےکے سبھی ضلع پریشد اردو میڈیم کے اسکولوں کے طلبہ کو اس لیب سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس شرط کے ساتھ کہ طلبہ کو ڈسپلین میں لائے اور لے جائے کی ذمہ داری متعلقہ اسکول کے صدر مدرس پر ڈالی جائے گی۔ اس کے لیے آ دررش کیندر ضلع پرشداردو اسکول نصیر اباد کی گریڈ یڈ صدر معلمہ اختر جہاں میڈم کا خصوصی تعاون حاصل رہے گا۔آخر میں اسکول انتظامیہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے