कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جمعیۃ علماء تحصیل موانہ کی مجلسِ منتظمہ کا اہم اجلاس، اصلاحِ معاشرہ و دینی تعلیم کے فروغ پر زور

میرٹھ/موانہ:20؍اکتوبر(قاری محبوب الحسن مظفرنگری)جامعہ ازہر، موضع للیانہ میں جمعیۃ علماء تحصیل موانہ کی ورکنگ کمیٹی اور مجلسِ منتظمہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا عبداللہ صاحب، جامعہ ازہر للیانہ نے کی، جبکہ مولانا نبیل احمد کمالپوری، صدر جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ، بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ حافظ باقر علی صاحب گیانپور نے سرپرست کی حیثیت سے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز قاری تنویر صاحب کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جبکہ جامعہ کے طالب علم محمد ادیب نے نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ نظامت کے فرائض مفتی محمد شاداب صاحب، جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تحصیل موانہ نے انجام دیے، جبکہ کارروائی کی ترتیب و نگرانی قاری محمد واصف صاحب، نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ نے کی۔اجلاس میں تحصیل موانہ میں جمعیۃ علماء کے کام کو مزید منظم، مؤثر اور فعال بنانے کے سلسلے میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اصلاحِ معاشرہ کے شعبہ کو فعال بنانے کے لیے معاونین کے طور پر مفتی محمد شاداب صاحب اور مولانا عبداللہ صاحب کو ذمہ داری سونپی گئی۔دینی تعلیمی بورڈ کے کنوینر مولانا انیس احمد صاحب کے معاونین کے طور پر مفتی فرحان صاحب کٹھور اور مفتی اسجد صاحب بہسومہ کو مقرر کیا گیا۔ سدبھاؤنا منچ کے کنوینر پردھان جی وکیل صاحب کے معاون کے طور پر مفتی محمد صدام صاحب، جبکہ جن وکاس کے سلسلے میں ماسٹر رضوان صاحب للیانہ کو معاون مقرر کیا گیا۔ وکیل محمد وسیم صاحب کو بھی متعلقہ امور میں معاونت کے لیے شامل کیا گیا۔تحفظِ مدارس کے سلسلے میں مفتی محمد شاداب صاحب کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ مدارسِ اسلامیہ کے تحفظ، استحکام اور متعلقہ امور کے لیے مؤثر جدوجہد کریں۔ اجلاس میں مثالی مساجد کے قیام اور مساجد کے ذریعے اصلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔تربیتی کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ ضرورت اور موقع کے مطابق مختلف مقامات پر تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ جمعیۃ اسٹڈی کے کنوینر مفتی محمد ثاقب صاحب کی نگرانی میں تحصیل کے مدارسِ اسلامیہ کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے انہیں اپنے مدارس میں اوپن اسکول شروع کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔اجلاس میں رواں ماہ تحصیل موانہ میں اصلاحِ معاشرہ کے سلسلے میں مختلف مقامات پر پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جن میں بحسومہ، للیانہ، کٹھور، جئ، پوٹھی اور تحصیل کے دیگر طے شدہ مقامات شامل ہیں۔ ان پروگراموں میں دینی تعلیمی بورڈ، اصلاحِ معاشرہ، درسِ قرآن اور درسِ حدیث کے موضوعات پر علماء کرام خطاب کریں گے۔اجلاس میں مقامی یونٹوں کو مزید مضبوط اور فعال بنانے پر خصوصی زور دیتے ہوئے ذمہ داران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں علماء، ائمہ، مدارس اور عوام سے مسلسل رابطہ رکھیں اور جمعیۃ کی سرگرمیوں کو منظم انداز میں آگے بڑھائیں۔اجلاس میں قاری محمد اسلم ننگلہ، قاری محمد ظفر، مفتی فرید، شمشاد، قاری محمد ساجد، مولانا عبداللہ، مولانا آصف، مفتی محمد شعیب، مولانا سعید، حافظ گلزار، قاری شامل، مولانا انیس احمد، مفتی صہیب صاحب مولانا آس محمد صاحب سمیت علاقائی علماء، ائمہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔آخر میں حضرت مولانا عابد صاحب، نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ کی دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے