कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اس ملک کو جس میزائل مین پر فخر ہے، ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی ہمشیرہ زہرہ کا اہم کردار

سولاپور: سوشل اردو ہائی اسکول میں یومِ ترغیبِ مطالعہ شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا

سولاپور :16؍اکتوبر( سلطان اختر): بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یومِ پیدائش کے موقع پر سوشل اردو ہائی اسکول میں یومِ ترغیبِ مطالعہ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اسکول کے وسیع کتب خانے میں منعقدہ اس پروقار جلسے کی صدارت پرنسپل رسول چودھری نے کی۔اس موقع پر فعال سپروائزر یاسمین شیخ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی ملی اور علمی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ اس ملک کو جس میزائل مین پر فخر ہے، ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی ہمشیرہ زہرہ کا اہم کردار تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کلام ملک کے نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے اور کڑی محنت کرنے کی ترغیب دیتے تھے، اور ان کا بنیادی مقصد بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا تھا۔ تقریب کے دوران سپروائزر الطاف کمٹھے نے بھی ڈاکٹر کلام کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لائبریرین تبسم اگساپورے، عبدالرشید ملا، سلطان اختر اور ذوالکفل باغبان سمیت اسکول کا تدریسی عملہ موجود تھا۔تقریب کی نظامت کے فرائض سلطان اختر نے انجام دیے، جب کہ عبدالرشید ملا نے کلمۂ تشکر ادا کیا۔ اس بابرکت تقریب کے اختتام پر طلبہ نے کتب خانے میں موجود کتب کا مطالعہ کیا اور ان سے بھرپور استفادہ کیا۔ نائب صدر مدرس امتیاز شابدی سمیت جملہ اسٹاف نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے