कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

داستانِ فکر وعمل:(انجمن طلبۂ میوات مظاہر علوم وقف سہارن پور کی یک سالہ کارگزاری)

تحریر:عبد اللہ یوسف لدھیاپوری میواتی
دو جمادی الاولی 1448ھ۔
14/اکتوبر 2026ء بدھ

زیرِ نظر کتابچہ "داستانِ فکر وعمل” انجمن طلبۂ میوات مظاہر علوم قدیم سہارن پور کی یک سالہ کارکردگی پر مشتمل رپورٹ ہے۔ جس کی تفصیل یہ ہے کہ مظاہر علوم قدیم میں تقریباً ایک دہائی سے طلبہ کا شعبۂ صحافت (ماہانہ جداریہ) غیر فعال تھا۔ گذشتہ سال (1446/47ھ) راقم السطور کو جامعہ ہذا کے شعبۂ تکمیلِ افتاء میں داخلہ کی سعادت حاصل ہوئی تو ماہانہ جداریہ کی دوبارہ بہ حالی کا خیال ذہن میں آیا، بلکہ سچ تو یہ ہے کہ داخلہ سے پہلے ہی اس کام کے کرنے کا عزمِ مصمم کر لیا تھا۔ زہے نصیب کہ بحمد اللہ تعالی جامعہ مظاہر علوم قدیم میں داخلہ ہو گیا۔
عید الاضحی کے بعد مفتی ناصرالدین مظاہری (مدیرِ آئینۂ مظاہر علوم وقف سہارن پور) کے سامنے اس بات کو رکھا تو مفتی صاحب بے حد خوش ہوئے اور پھر آگے کام کرنے کے لئے ہر موقع اور ہر موڈ پر اہم مشوروں سے نوازتے رہے۔ درخواست کی شکل میں حضرت ناظم صاحب (مفتی محمد بدران سعیدی ناظم ومتولی مظاہر علوم وقف سہارن پور) کی خدمت میں ساری صورتِ حال رکھی تو حضرت ناظم صاحب نے بھی بہ خوشی اجازت دی اور ہر اعتبار سے سہولیات بھی فراہم کیں۔
چناں چہ بحمداللہ تعالیٰ جملہ مراحل سے گزرنے کے بعد انجمن طلبۂ میوات کے تحت دیواری پرچے کی اشاعت، سالانہ مسابقۂ صحافت اور انعامی اجلاس کا انعقاد وغیرہ سبھی کچھ ہوا۔
کتابچہ میں کیا ہے؟
گذشتہ سال (1446/47ھ) انجمن طلبۂ میوات یا بزمِ صحافت,طلبۂ میوات مظاہر علوم (وقف) سہارن پور کا پہلا مشورہ یا پہلی میٹنگ کب، کہاں اور کیسے ہوئی؟ دیواری پرچے کتنے اور کس طرح شائع ہوئے؟ نیز انجمن کے سالانہ اختتامی وانعامی اجلاس کا سارا ریکارڈ اور انجمن سے متعلق ہر طرح کی سرگرمیاں۔ ان مذکورہ بالا جملہ چیزوں کو اس کتابچہ میں سمونے کی ایک طالب علمانہ کوشش ہے۔
نیز یہ کہ کتابچہ میں جن سرکردہ شخصیات کا تذکرہ اتفاقاً آ گیا ہے، ان پر بعض مخلص اصحابِ علم کے مشورہ سے مختصر تعارفی نوٹس بھی حاشیہ میں شامل کر دئے گئے ہیں۔
میں بالکل اس خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہوں کہ یہ کتابچہ آپ کے علم میں اضافے کا باعث ہوگا یا یہ آپ کے لیے گوہرِ نایاب ثابت ہوگا؛ بل کہ اس کتابچہ کی جمع و ترتیب کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ایک تو انجمن طلبۂ میوات کے لئے تاریخی ریکارڈ کی حیثیت رکھے اور دوسرے یہ کہ شاید مجھ جیسے طالبانِ علومِ نبویہ کے لیے مشعلِ راہ اور رہبری و رہنمائی کے لیے سنگِ میل ثابت ہو۔
مستقل جمع وترتیب کے سلسلے میں بندہ کا پہلا تجربہ ہے، کوئی چیز بھلی معلوم ہو تو لے لیں، بہ صورتِ دگر درگذر فرماتے جائیں۔ کوئی کارآمد مشورہ بندے کے لئے ہو تو ضرور نواز کر ممنون و مشکور ہوں۔ بارگاہِ ایزدی میں دست بہ دعا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھ ناچیز کو کسی لائق بنا دے, آمین یارب العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے