कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اورنگ آباد کے بنیادی و شہری مسائل پر ویلفیئر پارٹی کا اہم اجلاس

عوامی حقوق کی جدوجہد کو مزید مضبوط کرنے کا عزم

اورنگ آباد (سمبھاجی نگر)5؍اکتوبر( ایس ایم صمیم): ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے شہر کو درپیش سنگین شہری مسائل، عوامی حقوق اور متبادل سیاسی حل کے موضوع پر ایک اہم عوامی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں مختلف سماجی، سیاسی اور عوامی تنظیموں کے ذمہ داران، کارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا مہاراشٹر کے ریاستی صدر جناب عبدالرحمن صاحب، ریاستی جنرل سیکریٹری پروفیسر شیخ عاقب صاحب اور ریاستی جوائنٹ سیکریٹری جناب ایس ایم صمیم صاحب نے کہا کہ اورنگ آباد شہر آج پانی کی شدید قلت، خستہ حال سڑکوں، ناکافی اسٹریٹ لائٹس، ناقص ڈرینیج نظام، کچرے کے بڑھتے ہوئے مسائل، بے گھر افراد کے لیے مناسب شیلٹرز کی عدم دستیابی، ٹوٹے ہوئے فٹ پاتھ، سرکاری تعلیمی اداروں کی کمزوری، خواتین و بچوں کی فلاح و بہبود کے ناکافی انتظامات اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے۔قائدین نے کہا کہ موجودہ میونسپل کارپوریشن اور ریاستی حکومت شہری مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ عوام کو صاف پانی، بہتر سڑکیں، معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات، محفوظ ماحول اور باوقار زندگی فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن افسوس کہ شہریوں کو اپنے بنیادی حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، جوابدہی اور عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ خاص طور پر پینے کے پانی کی منصفانہ فراہمی، ڈرینیج اور سیوریج نظام کی بہتری، خواتین اور بچوں کے لیے فلاحی منصوبوں میں اضافہ، نوجوانوں کے لیے روزگار اور مہارت کی ترقی کے مواقع، سرکاری اسکولوں کی مضبوطی، غریب بستیوں کی ترقی اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے صدر اروند کامبڑے صاحب، دیپک شندے صاحب، بھارت مکتی مورچہ کے علیار صاحب، آنند لوکھنڈے صاحب، معروف سماجی خدمتگار ضیا سر اور بھارت پگارے صاحب نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہری مسائل کے حل کے لیے مشترکہ عوامی جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے افتتاحی کلمات اور پارٹی کی مختصر رپورٹ جناب سہیل انصاری صاحب (شہر صدر، ویلفیئر پارٹی) نے پیش کی، جبکہ نظامت کے فرائض جناب امجد صاحب (ضلع صدر، ویلفیئر پارٹی اورنگ آباد) نے انجام دیے۔ اظہارِ تشکر جناب ماجد قادری صاحب (ضلع نائب صدر) نے کیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں اعجاز شاہین صاحب، انجینئر تقی صاحب اور دیگر پارٹی کارکنان و ذمہ داران نے اہم کردار ادا کیا۔اجلاس کے اختتام پر یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا شہر کے عوام کے بنیادی حقوق، سماجی انصاف، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید منظم اور مؤثر بنائے گی، اور شہری مسائل کے حل کے لیے عوامی آواز کو ہر سطح پر بلند کرتی رہے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے