कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملازمین کے جامع معلوماتی کوش-2026 ءکے لیے سرکاری ملازمین کی معلومات آن لائن درج کرنے کی اپیل

ناندیڑ :15؍ستمبر (نمائندہ اعتبار)حکومت کے سرکلر کے مطابق سرکاری ملازمین کا جامع معلوماتی کوش۔2026 ءتیار کرنے کا کام ضلع شماریاتی دفتر، ناندیڑ کے ذریعے شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلع کے تمام ریاستی سرکاری دفاتر کے آہرن و تقسیم افسران (DDO) Drawing and Disbursing Officerسے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفتر اور اسٹیبلشمنٹ میں کام کرنے والے ملازمین کی معلومات یکم جولائی 2026ء کو حوالہ جاتی تاریخ قرار دیتے ہوئے آن لائن ایپلی کیشن میں درج کریں۔اس معلوماتی کوش کے لیے مستقل، غیر مستقل، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے، جز وقتی، اعزازی اور عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے تمام ملازمین کی معلومات درج کرنا ضروری ہے۔ اس کے لیے https://mahaces.maharashtra.gov.in/ اور http://13.204.181.90:8080/EMDB/login ویب سائٹس پر داخل ہوکر گزشتہ سال کے DDO کوڈ کو صارف نام (یوزرنیم) کے طور پر استعمال کیا جائے۔ پاس ورڈ ضلعی شماریاتی دفتر سے حاصل کیا جائے۔ گزشتہ سال کے یوزرنیم اور پاس ورڈ برقرار رکھے گئے ہیں۔تمام ریاستی سرکاری محکموں کے آہرن و تقسیم افسران اس بات کا نوٹس لیں کہ آن لائن معلومات درج کرکے ضلع شماریاتی دفتر کا سرٹیفکیٹ-1 منسلک کیے بغیر تنخواہ کے بل کو(خزانہ دفتر) کی جانب سے قبول نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح جن سرکاری دفاتر کے تنخواہ کے بل کوخزانہ دفتر میں پیش نہیں کیے جاتے، ان دفاتر کے لیے بھی اپنے ملازمین اور خالی آسامیوں کی معلومات آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے درج کرنا ضروری ہے۔ملازمین کے جامع معلوماتی کوش-2026 ءکے لیے مطلوبہ معلومات مقررہ طریقہ کار کے مطابق آن لائن درج کی جائے۔ مزید معلومات کے لیے ڈپٹی کمشنر، ضلع شماریاتی دفتر، ناندیڑ سے فون نمبر 02462-252775 یا ای میل dso.nanded88@gmail.com پر رابطہ کیا جائے۔یہ اپیل ارجن جھاڑے، ڈپٹی کمشنر، ضلعی شماریاتی دفتر، ناندیڑ نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے