कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مراٹھواڑہ مکتی سنگرام کے موقع پر ناندیڑ شہر میں امتناعی احکامات

15 ستمبر کی شام 6 بجے سے 17 ستمبر کی نصف شب تک احتجاجی مظاہروں پر پابندی

ناندیڑ :15؍ستمبر (نمائندہ اعتبار)مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دن کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر 17 ستمبر کو ناندیڑ شہر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس پس منظر میں امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا، 2023 کی دفعہ 163 کے تحت ناندیڑ شہر کے مختلف علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن نے 14 ستمبر 2026 ءکو یہ حکم جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق 15 ستمبر 2026 ءکو شام 6 بجے سے 17 ستمبر 2026 ءکی نصف شب 12 بجے تک بھوک ہڑتال، خودسوزی، دھرنا، مورچہ، ریلی، ستیہ گرہ وغیرہ جیسے احتجاجی پروگراموں کے انعقاد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ان امتناعی احکامات کا نفاذ ضلع کلکٹر دفتر کے احاطے، میونسپل کارپوریشن دفتر، ضلع پریشد دفتر، تحصیل دفتر ناندیڑ، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مجسمہ تا چھترپتی شیواجی مہاراج مجسمہ۔ مہاتما گاندھی مجسمہ احاطہ، پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر، سرکاری آیورویدک کالج و اسپتال، سرکاری میڈیکل اسپتال، وزیرآباد علاقے کے علاوہ ماتا گجری جی وساوا ادیان کے احاطے اور متعلقہ علاقوں میں رہے گا۔اسی طرح شیواجی نگر علاقہ، آئی ٹی آئی چوک تا انا بھاؤ ساٹھے چوک، کسوم سبھا گرہ تا ریلوے اسٹیشن جانے والی سڑک، 26 نمبر روڈ نیز سرکاری آرام گاہ (گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس) تا ایس ٹی اوور برج جانے والی سڑک کے علاقوں میں بھی یہ احکامات نافذ رہیں گے۔مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دن کے موقع پر مختلف مطالبات کے لیے پورے ناندیڑ ضلع سے بھوک ہڑتال کرنے والے افراد، خودسوزی کی کوشش کرنے والے افراد اور احتجاج کرنے والوں کے آنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ اسی لیے عوامی امن و سکون اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے مقصد سے یہ امتناعی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔متعلقہ افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امتناعی احکامات کی پابندی کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے