कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملت ہائی اسکول پہور میں سیرت کے موقع پر مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد

پہور:15؍ستمبر(صلاح الدین ادیب) ۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ملت ہائی اسکول پہور میں سیرت مصطفٰی کے موقع پر مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ہشتم،نہم اور دہم کے طلباء اور طالبات نے حصہ لیا جس میں طلباء کو تین عنوان دیے گئے تھے۔اول بیٹی ایک رحمت سیرت نبوی کی روشنی میں،دوم خودکشی کی لعنت تعلیمات مصطفٰی کی روشنی میں اور تیسرا عنوان نشہ ایک جرم اسلام کی روشنی میں ۔ان میں کسی ایک عنوان پر طلباء کو ایک ہزار الفاظ میں مضمون لکھنا تھا۔اس موقع پر اقبال سر نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مختصر سیرت کو طلباء کے سامنے بیان اور کہا کہ کوئز کا مقصد طلباء کے ذہن سے مختلف کتابیں گزر جانا ہے یعنی کے طلباء اس بہانے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرلیں ۔اس موقع پر اسکول کے سبھی اسٹاف نظام سر،شعیب سر اور تسمیہ مس پیش پیش رہے اول،دوم اور سوم آنے والے طلباء کو سند اور انعامات دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر محسن سر اس پروگرام سراہا اور طلباء کے حوصلے کو بڑھایا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے