कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد سرور شریف دوسری مرتبہ ضلع صدر منتخب

بیڑ میں منعقدہ عظیم الشان اجلاس میں پربھنی ضلع اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ پرائمری مجلس عاملہ کی تشکیلِ نو کا تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے کیا اعلان

پربھنی:15؍ستمبر (نامہ نگار) مورخہ 13 ستمبر بروز اتوار ضلع بیڑ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان اجلاس میں تنظیم کے بانی و سیکریٹری ساجد نثار احمد نے پربھنی ضلع کی مجلس عاملہ کا اعلان کرتے ہوئے پربھنی ضلع صدر کے لیے محمد سرور شریف یوسف شریف، معلم مؤید المسلمین پرائمری اسکول، جبکہ نائب صدر عبدالماجد عبدالمجید، سیکریٹری محمد ظفر شیخ نور، جوائنٹ سیکریٹری محمد اکبر انصاری، صلاح کار محمد اسرار احمد، امیر خان عظمت خان، عبید اللہ شریف، محمد سلیم انصاری، محمد ماجد محمد منیر، محمد مستقیم انصاری، محمد فوزان احمد فاروقی اراکین و ذمہ داران کے ناموں کا اعلان کیا۔اس موقع پر محمد سرور شریف، ضلع صدر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ پربھنی نے ساجد نثار احمد، بانی و سیکریٹری اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ اور تنظیم کے ریاستی صدر رضوان چمن شیخ و دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مراٹھواڑہ سطح پر اساتذہ کے مسائل اور ان کے حل کے لیے منعقدہ اس عظیم الشان اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے محمد سرور شریف نے سنچ مانیتہ کے لیے طلبہ کی ایک کلاس میں تعداد کو طے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ساجد نثار احمد سے اس ضمن میں نمائندگی کرنے کی گزارش کی اور ایک اہم مسئلہ خادم الحجاج کے لیے ضلع پریشد کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ اقلیتی اور سوسائٹی کے زیرِ انتظام چلنے والے اداروں میں اپنی خدمات انجام دینے والے معلمین و معلمات کو بھی خادم الحجاج کے لیے منعقدہ امتحان میں شریک ہونے اور زائرینِ حج کی خدمت انجام دینے کا موقع فراہم کرنے کے لیے اعلیٰ عہدیداران سے پُرزور نمائندگی کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا اور آئندہ سال سے اقلیتی اداروں میں کام کرنے والے معلمین و معلمات کو بھی خادم الحجاج کے لیے منعقدہ امتحان میں شریک ہونے کے عمل کو یقینی بنانے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے