कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بورنار اسکول میں یومِ ہندی کی شاندار تقریب

نمایاں طلبہ و طالبات کی ٹرافی و اسناد سے پذیرائی

بورنار :15؍ستمبر(نمائندہ): یومِ ہندی کے موقع پر اسکول میں مختلف تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد بڑے جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ و طالبات میں ہندی زبان کے تئیں دلچسپی، محبت اور احترام کا جذبہ پیدا کرنا اور ہندی زبان کی اہمیت، فروغ اور ترقی کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ پروگرام کی صدارت اسکول کے صدرِ مدرس عارف خان سر نے کی۔ پروگرام کی نظامت اور مکمل پروگرام کی ترتیب و تفصیلات ہندی مضمون کمیٹی کے سربراہ فیروز خان سر نے مؤثر انداز میں پیش کیں۔پروگرام کا آغاز جماعت پنجم کے طالب علم سید حنان کی جانب سے تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد صدارت کے لیے صادق سر نے عارف خان سر کا نام تجویز کیا، جس کی جوّاد سر نے تائید کی۔ حاضرین نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا۔یومِ ہندی کے موقع پر جماعت پنجم سے دہم تک کے طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ طلبہ نے ہندی زبان کی اہمیت، اس کی تاریخ و ارتقا، افادیت اور ملک کی ترقی میں ہندی زبان کے کردار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ طلبہ نے ہندی زبان سے متعلق نظمیں، لطیفے، کہاوتیں اور ان کے مفاہیم پیش کرکے پروگرام کو معلوماتی اور دلچسپ بنایا۔ طلبہ کی پُراعتماد اور مؤثر پیشکش نے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔اس موقع پر اسکول میں منعقدہ تصویر نویسی و تصویر کشی کی وضاحت کے مقابلے کے کامیاب طلبہ و طالبات کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ مقابلے کے تینوں گروپوں میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ٹرافی اور اسناد پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ مقابلے میں شیخ روشن سر نے بحیثیت جج اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے طلبہ کی پیش کردہ تصاویر کی وضاحت کا جائزہ لیا۔پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے اسکول کے صدرِ مدرس عارف خان سر نے اپنے صدارتی خطاب میں ہندی زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہندی محض اظہارِ خیال اور رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ ملک کے مختلف علاقوں اور لوگوں کو آپس میں جوڑنے والی ایک اہم زبان ہے۔ ہندی کے فروغ اور ترقی کے لیے طلبہ کو ہندی زبان کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنا چاہیے اور روزمرہ زندگی میں اس کا مناسب استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے طلبہ کو ہندی زبان سے محبت، احترام اور دلچسپی پیدا کرنے کا پیغام دیا۔یومِ ہندی کے اس پروگرام کی منصوبہ بندی اسکول کے صدرِ مدرس عارف خان سر کی رہنمائی میں ہندی مضمون کمیٹی کے سربراہ فیروز خان سر اور ان کے معاونین عابد سر اور صادق سر نے کی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے معاون اساتذہ مظہر سر اور امیر سر، غیر تدریسی عملے کے رکن عاقب سر (کلرک) اور خادمین مشتاق بھائی، یوسف بھائی اور شبیر بھائی نے خصوصی تعاون پیش کیا۔آخر میں عابد سر نے موجود تمام مہمانوں، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور معاون عملے کا شکریہ ادا کیا۔ کلماتِ تشکر کے ساتھ یومِ ہندی کا یہ پروگرام نہایت جوش و خروش اور پُرمسرت و حوصلہ افزا ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے