कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر میں قدیم مونڈھا تا وزیرآباد چوک مرکزی سڑک دوبارہ ’ون وے‘ قرار

ناندیڑ: 15 ستمبر(نمائندہ اعتبار) شہر میں بڑھتی ہوئی بھیڑ اور ٹریفک جام کے مسئلے کو دور کرنے کے ساتھ شہریوں کے سفر کو محفوظ اور تیز رفتار بنانے کے مقصد سے ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کے حکم پر سٹی ٹریفک برانچ نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ شہر کی مصروف ترین تجارتی شاہراہ قدیم مونڈھا، دینا بینک، مہاویر چوک تا وزیرآباد چوک کو دوبارہ سابقہ طرز پر ’ون وے‘ (یک طرفہ ٹریفک) قرار دیا گیا ہے۔قدیم مونڈھا تا وزیرآباد چوک سڑک کا کام جاری ہونے کی وجہ سے اسے چند دنوں کے لیے دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ اب سڑک کا کام مکمل ہوچکا ہے، اس لیے پوری سڑک کو دوبارہ سابقہ طرز پر ’ون وے‘ (یک طرفہ ٹریفک راستہ) قرار دیا گیا ہے۔یہ نیا ٹریفک نظام 16 ستمبر 2026ء سے نافذ العمل ہوگا۔ اس راستے سے سفر کرنے والے تمام گاڑی مالکان اور ڈرائیور حضرات اس تبدیلی کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔ ٹریفک برانچ کی جانب سے واضح انتباہ دیا گیا ہے کہ ’ون وے‘ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف سمت میں گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک قوانین کے مطابق سخت جرمانہ (چالان) اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ٹریفک برانچ کی جانب سے ناندیڑ شہر کے تمام شہریوں، تاجروں اور گاڑی ڈرائیوروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے ٹریفک نظام کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے پولیس انتظامیہ کا تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے