कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (ABDM) کے تحت HFR (صحت سہولت) اور HPR (صحت پیشہ ور افراد) کی رجسٹریشن کے سلسلے میں اہم اطلاع

ناندیڑ: 11 ستمبر(پریس نوٹ) ناندیڑ شہر کے تمام شہریوں، ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نجی و سرکاری صحت اداروں کے منتظمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ ہند کے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (ABDM) کے تحت تمام صحت سہولیات اور صحت پیشہ ور افراد کی رجسٹریشن لازمی/ضروری قرار دی جا رہی ہے۔
1۔ HFR (Health Facility Registry) کیا ہے؟
HFR ملک بھر کی تمام سرکاری و نجی صحت سہولیات، جیسے اسپتال، کلینک، لیبارٹریز، فارمیسی وغیرہ کی ایک سرکاری مرکزی ڈیجیٹل ڈائریکٹری ہے۔
فوائد:
• اسپتالوں اور صحت اداروں کو ڈیجیٹل شناخت حاصل ہوگی۔
• انہیں حکومتی صحت اسکیموں سے منسلک ہونے میں سہولت ہوگی۔
• مریضوں کا اعتماد بڑھے گا۔
2۔ HPR (Healthcare Professionals Registry) کیا ہے؟
HPR جدید اور روایتی طبی نظام سے وابستہ تمام رجسٹرڈ صحت پیشہ ور افراد، جیسے ڈاکٹر، نرسیں، فارماسسٹ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مصدقہ ڈیجیٹل فہرست ہے۔
فوائد:
صحت پیشہ ور افراد کو منفرد Healthcare Professional ID (HP-ID) حاصل ہوگا، جس کے ذریعے ان کی ڈیجیٹل دستخط اور ٹیلی کنسلٹیشن کی سہولت آسان ہوگی۔
رجسٹریشن کا مرحلہ وار آسان طریقہ:ـ
1۔ صحت پیشہ ور افراد کی رجسٹریشن (HPR Registration)
ضروری دستاویزات: آدھار کارڈ، موبائل نمبر (آدھار سے منسلک) اور متعلقہ کونسل کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ۔
1۔ ویب سائٹ پر جائیں:
سرکاری پورٹل hpr.abdm.gov.in پر جائیں۔
2۔ تصدیق (Authentication):
آدھار نمبر یا ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعے سائن اَپ کریں۔
3۔ معلومات درج کریں:
ذاتی معلومات، تعلیمی قابلیت اور متعلقہ کونسل رجسٹریشن (مثلاً MMC، NC وغیرہ) کی تفصیلات درج کریں۔
4۔ تصدیق (Verification):
اپ لوڈ کیے گئے دستاویزات کی متعلقہ کونسل/حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل طریقے سے تصدیق کی جائے گی۔
5۔ HPR ID جاری:
تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد منفرد Healthcare Professional ID اور QR کوڈ تیار کیا جائے گا۔
2۔ صحت سہولت کی رجسٹریشن (Health Facility Registration)
ضروری دستاویزات: ادارے کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، کلینیکل اسٹیبلشمنٹ لائسنس، بجلی کا بل اور HPR ID۔
1۔ ویب سائٹ پر جائیں:
سرکاری پورٹل hfr.abdm.gov.in پر جائیں۔
2۔ لاگ اِن / سائن اَپ:
ادارے کے سربراہ (ایڈمن) کے HPR ID / آدھار کے ذریعے لاگ اِن کریں۔
3۔ صحت سہولت کی تفصیلات درج کریں:
اسپتال/کلینک کا نام، قسم (سرکاری/نجی)، پتہ، دستیاب خدمات اور بستروں کی تعداد درج کریں۔
4۔ دستاویزات اپ لوڈ کریں:
کلینیکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ یا مقامی خود اختیاری ادارے کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کریں۔
5۔ تصدیق اور Facility ID:
ضلع صحت افسر (DHO) کی جانب سے تصدیق کے بعد صحت سہولت کا منفرد Health Facility ID (HID) جاری کیا جائے گا۔
ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کمشنر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے، ایڈیشنل کمشنر نلیش سنکے وار، ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو اور میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہنومنت نام دیوراؤ رِٹھے نے تمام صحت اداروں کے منتظمین اور صحت پیشہ ور افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کرکے ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کا حصہ بنیں۔
مزید معلومات اور مدد کے لیے
سرکاری ویب سائٹ: abdm.gov.in
ٹول فری نمبر: 14477
ڈاکٹر رضوان احمد
نوڈل افسر، ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن
موبائل نمبر: 9552587340

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے