कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد ہائی اسکول بسمت (اردو) میں نائب ایجوکیشن آفیسر کا اچانک دورہ

بسمت:31؍ اگست (راست)  نائب ایجوکیشن آفیسر (پرائمری)، ضلع پریشد ہنگولی، شیخ محمد توصیف صاحب اور پنچایت سمیتی بسمت کے موضوعاتی ماہر (سبجیکٹ ریسورس پرسن) جناب والونٹے سر نے پیر، 31اگست 2026ء کو ضلع پریشد ہائی اسکول بسمت (اردو میڈیم) کا اچانک دورہ کر کے اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر نائب ایجوکیشن آفیسر نے اسکول کے ہر کلاس روم کا دورہ کر کے طلباء کی تعلیمی قابلیت کو جانچا۔ نیز طلباء سے جماعت وار گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعلیمی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ طلباء تعلیمی میدان میں ترقی حاصل کر کے مستقبل میں اپنے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کر سکیں، اس کے لیے اساتذہ، طلباء اور سرپرستوں (والدین) کے درمیان بہترین ربط و باہمی تعاون کا ہونا نہایت ضروری ہے۔اس کے بعد انہوں نے اسکول کے تمام اساتذہ کی ایک میٹنگ لی اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے زور دیا کہ طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اساتذہ کو مسلسل کوشاں رہنا چاہیے، نیز آنے والے تعلیمی سفر کے لیے انہوں نے تمام اساتذہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔اس موقع پر اسکول کے انور خان سر، عبداللہ صابر سر، شیخ راشدہ باجی، پٹھان عطیہ حنا باجی، اسما باجی کے ساتھ ساتھ غیر تدریسی عملے کے کلرک جمیل سروری سر اور سُریش تلسی رام ہمبرڈے سر کا خاص تعاون حاصل رہا۔اس اچانک دورے سے اساتذہ میں نیا جوش و خروش پیدا ہوا ہے اور طلباء کی تعلیمی لیاقت کو بڑھانے کے لیے نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کی تحریک ملی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے