कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ محمدیہ عربیہ و لبنیٰ اُردو پرائمری اسکول ندیم کالونی گاڑے گاؤں روڈ ناندیڑ میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر کامیاب اجلاس کا انعقاد

ناندیڑ:31؍اگست ( راست) بتاریخ 13 ربیع الاول مطابق 27 اگست 2026 کو صبح 10 تا 1 بجے ناندیڑ شہر کا منفرد ادارہ دینی و عصری اقامتی درسگاہ مدرسہ محمدیہ عربیہ و لبنیٰ اُردو پرائمری اسکول ندیم کالونی گاڑے گاؤں روڈ ناندیڑ میں سیرت النبی کے موضوع پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت جمعیتہ علماء ناندیڑ کے ضلع صدر حافظ عبدالحفیظ صاحب، امام و خطیب مسجد صدیق اکبر نے فرمائی۔ اجلاس کا آغاز ادارے کے طالب علم کی تلاوتِ کلامِ مقدس سے کیا گیا۔ بعد ازاں نذرانہ عقیدت بھی ادارے کے طالب علم نے پیش فرمایا۔ نظامت کے فرائض حافظ محمد کلیم محمدی نے انجام دیے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کو سرکار مدینہ، تاجدارِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ و اسوۂ حسنہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس کے بارے میں تفصیلات سے طلباء و طالبات کو روشناس کروایا گیا۔ آج کے معصوم مستقبل کے روشن ستارے ہوتے ہیں۔ مقرر مہمان نے فرمایا کہ جب تک ہم ان معصوم بچوں کو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و اسوۂ حسنہ نہیں بتائیں گے، ان کا مستقبل ٹھیک کیسے گزرے گا۔اس موقع پر شانِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم درود شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا اور طلباء و دیگر علماء و حفاظ نے نعتیہ کلام پیش کیے۔ سامعین نے نقد انعامات پیش کیے اور ہمت اور حوصلے سے نوازا۔واضح رہے کہ شہر ناندیڑ کا منفرد ادارہ ہے۔ اس ادارے میں طلباء کو دینی تعلیم کے ساتھ حکومتِ مہاراشٹر کے محکمۂ تعلیم کے نصاب کے مطابق عصری تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ آن لائن، آف لائن ٹی سی بھی اسی ادارے سے دی جاتی ہے۔ ادارے کے بانی و مہتمم حافظ و قاضی محمد رفیق اشاعتی، شہر صدر جمعیتہ علماء ناندیڑ نے دسویں جماعت تک تعلیم دیے جانے کا عزم ظاہر کیا۔ اسی طرح اس ادارے میں 26 جنوری اور 15 اگست کے موقع پر پرچم کشائی کے بعد مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے اور رمضان المبارک کے مہینے میں ضرورت مندوں میں راشن کِٹ تقسیم کی جاتی ہے۔اس اجلاس میں ضلع صدر جمعیتہ علماء ناندیڑ الحاج حافظ عبدالحفیظ صاحب، مولانا عبدالعلیم صاحب ناظم جامعہ انوار القرآن اونڈھا، حافظ عیسیٰ سیٹھ، مفتی اظہار صاحب، مولانا اظہر صاحب، مولانا خالد فلاحی، مولانا صادق صاحب، حافظ محمد مقبول احمد صاحب، مولانا عبداللہ قاسمی صاحب، حافظ محمد جاوید صاحب، مولانا عبدالعزیز صاحب، حافظ محمد ایوب، حافظ خلیل، حافظ امجد عرف ببلو، حافظ محمد کلیم محمدی، حافظ محمد خالد، حافظ محمد سعید، مولانا ارشاد صاحب، حافظ محمد ایوب، حافظ محمد اسرائیل مدرس ادارہ ہٰذا، حافظ عبدالستار، حافظ محمد کے علاوہ معززین، انجینئر یاسین سر، ایڈووکیٹ عمران خان، انجینئر عبدالقدیر، محمد اعظم بھائی، محسن بھائی، ظفر بھائی، معین بھائی، مدثر بھائی و دیگر شریک تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے