कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں سولاپور سوشل اردو ہائی اسکول کو اول۔انعام

سولاپور: 31؍اگست(سلطان اختر) سيرت کمیٹی سولاپور کے زیرِ اہتمام 27 اگست کو منعقدہ شہر سطحی سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں سولاپور سوشل اردو ہائی اسکول کے طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اول انعام (پہلی پوزیشن) اور 5,000 روپے کا نقد انعام جیتا۔اس مقابلے میں شہر سولاپور کے مختلف اسکولوں کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلہ دو مختلف راؤنڈز پر مشتمل تھا۔سوشل اردو ہائی اسکول کی ٹیم نے تمام سوالات کے درست جوابات دے کر سرفہرست مقام حاصل کیا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی 6 ٹیموں میں جگہ بنائی۔ تمام ٹیموں کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں تین ٹیمیں برابری پر رہیں۔ بالآخر، فیصلہ کن سوالات کے مرحلے میں سوشل اردو ہائی اسکول کے ہونہار طلبہ زینب عبدالرزاق شیخ اور محمد خضر فیض احمد شیخ نے اپنی بہترین ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کامیاب طلبہ کو فعال اور محنتی استاد عبدالرشید مُلّا سر کی رہنمائی حاصل رہی ۔اس شاندار اور افتخار آفریں کامیابی پر اسکول کے صدر مدرس رسول چودھری، نائب صدر امتیاز شابدی، سپروائزر یاسمین شیخ، سپروائزر الطاف حسین کمٹھے، رضوان شیخ اور تمام اساتذہ نے کامیاب طلبہ اور ان کے سرپرست استاد کو مبارکباد پیش کی اور طلبہ کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے