कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر میں اساتذہ بھرتی: 13,111 امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارش، فہرست جاری

آئیٹا مہاراشٹر کی جانب سے منتخب اساتذہ کا پرتپاک خیرمقدم

پونا ، 30اگست (راست)مہاراشٹر حکومت کے محکمۂ اسکولی تعلیم کی جانب سے پَوِتر (PAVITRA) پورٹل کے ذریعے ٹیچر/سیکشن سیوک بھرتی 2024 کے سلسلے میں اہم اعلان کیا گیا ہے۔ محکمۂ اسکولی تعلیم نے بغیر انٹرویو والی اساتذہ کی آسامیوں کے لیے امیدواروں کی ترجیحی کارروائی مکمل کرنے کے بعد فہرست جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ کے مطابق ریاست مہاراشٹر کی مختلف مقامی خود اختیاری اداروں، میونسپل کارپوریشنز، آدیواسی ترقیاتی محکمے، سرکاری اداروں اور نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے یہ عمل پَوِتر پورٹل کے ذریعے آن لائن مکمل کیا گیا۔
19,848 آسامیوں میں سے 13,111 کے لیے سفارش:
بغیر انٹرویو والی بھرتی کے تحت مجموعی طور پر 19,848 آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا، جن میں ترجیحی کارروائی مکمل ہونے کے بعد 13,111 آسامیوں کے لیے امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے۔
ان آسامیوں میں جماعت اول تا پانچویں، چھٹی تا آٹھویں، نویں تا دسویں اور گیارہویں تا بارہویں کو پڑھانے والے استاتذہ کی اسامیاں شامل ہیں۔
سرکاری پریس نوٹ کے مطابق بغیر انٹرویو والی بھرتی میں مختلف انتظامی اداروں کے تحت درج ذیل آسامیاں شامل تھیں:
ضلع پریشد: 13,325 آسامیاں
نگر پریشد/میونسپل کارپوریشن: 280 آسامیاں
میونسپل کارپوریشن: 1,948 آسامیاں
آدیواسی ترقیاتی محکمہ، سرکاری اسکول: 2,421 آسامیاں
سرکاری ودھانیکیتن: 56 آسامیاں
نجی تعلیمی ادارے: 1,818 آسامیاں
کل: 19,848 آسامیاں
امیدواروں کی ترجیح اور اگلا مرحلہ
محکمہ کے مطابق اہل امیدواروں سے 6 اگست 2026 سے 16 اگست 2026 کے درمیان ترجیحات حاصل کی گئیں۔ ترجیحی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بغیر انٹرویو والے زمرے کی معیار فہرست جاری کی گئی ہے۔
جن امیدواروں کی بھرتی کے لیے سفارش ہوئی ہے، انہیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تقرری اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ امیدوار اپنی انتخابی حیثیت پَوِتر پورٹل پر لاگ اِن کرکے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ انتخاب کے سلسلے میں امیدواروں کو SMS کے ذریعے بھی اطلاع دی جائے گی۔
محکمہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی متوازی ریزرویشن زمرے میں امیدوار دستیاب نہ ہوں تو Converted Round کے ذریعے خالی آسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔
آئیٹا مہاراشٹر کی جانب سے اس بھرتی کے تحت سفارش کیے گئے تمام اساتذہ کو دلی مبارک باد اور پرتپاک خیرمقدم پیش کیا گیا ہے۔ طویل انتظار، محنت اور مسلسل جدوجہد کے بعد تدریسی شعبے میں تقرری کے اس مرحلے تک پہنچنے والے تمام امیدوار یقیناً مبارک باد کے مستحق ہیں۔
آئیٹا مہاراشٹر کے ریاستی صدر محمد عتیق شیخ نے منتخب اساتذہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے مقرر ہونے والے اساتذہ تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں، محنت اور ذمہ داری کے ذریعے طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
منتخب تمام اساتذہ کو آئیٹا مہاراشٹر کی جانب سے دلی مبارک باد، پرتپاک خیرمقدم اور مستقبل کی تعلیمی خدمات کے لیے نیک تمنائیں

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے