कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف خصوصی مہم

52 معاملات میں 44 ہزار روپئے جرمانہ وصول

ناندیڑ: 27؍ اگست(نمائندہ اعتبار) شہر کی اہم سڑکوں پر بڑھتے ہوئے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے باعث پیدا ہونے والی ٹریفک کی رکاوٹوں کے پیش نظر ناندیڑ شہر ٹریفک شاخ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 52 معاملات میں 44 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلاب روہن کی رہنمائی میں چلائی جانے والی اس خصوصی مہم کے تحت 27 اگست کو پولیس انسپکٹر، شہر ٹریفک برانچ وزیرآباد اور پولیس انسپکٹر وزیرآباد کی قیادت میں گردوارہ چوک سے کلامندر، پکی چال اور ترنگا چوک تک اہم شاہراہوں پر مشترکہ کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی میں شہر ٹریفک برانچ اور پولیس اسٹیشن وزیرآباد کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ آر سی پی دستہ اور ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی ٹیم بھی شریک تھی۔کارروائی کے دوران سڑکوں کے کنارے قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ اس کے علاوہ ہاتھ گاڑیوں، پھل فروشوں، ٹپریوں اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی دیگر اشیاء و رکاوٹوں کو بھی دور کیا گیا۔ غلط طریقے سے گاڑیوں کی پارکنگ کرنے اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے کے خلاف 52 معاملات درج کرتے ہوئے مجموعی طور پر 44 ہزار ر وپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عوامی سڑکوں پر تجاوزات قائم نہ کریں اور ایسی جگہوں پر گاڑیاں پارک نہ کریں جہاں ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو۔ والدین، طلبہ اور دیگر شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نابالغ بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں، تین سواری پر سفر کرنے سے گریز کریں اور ٹریفک کے تمام قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔پولیس کے مطابق تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک نظم و ضبط کے لیے یہ خصوصی مہم آئندہ بھی باقاعدگی سے جاری رہے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے