कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پیغام رحمت عالم ﷺمسلمانوں کو تبدیلی کا درس دیتا ہے

جلسہ سیرت النبیﷺ اردھاپور سے مولانا سید آصف ندوی کا خطاب

اردھاپور :27؍اگست(شیخ زبیر) وحدتِ اسلامی ہند ملکی سطح پر ماہ ربیع الاوّل کا پہلا عشرہ ’’پیغام رحمت عالم، انسانیت کو مرنے نہ دو‘‘ کے حوالے سے منا رہی ہے۔ معاشرتی خرابیوں خودکشی، دخترکشی، نشہ آوری اور ماحولیاتی آلودگی کو ہدف بنا کر مسلم و غیر مسلم سماج میں مذکورہ بیماریوں کے متعلق بیداری پیدا کرنا مقصود ہے۔اس مہم کے تحت اردھاپور میں 16 اگست سے چل رہی مہم خطبات جمعہ، علماء و ائمہ کے درمیان نشست، کارنر میٹس، ہورڈنگس، اسٹیکرز، انفرادی ملاقات اور مرد و خواتین میں اجتماعات کے مراحل سے گزرتے ہوئے کل 12 ربیع الاوّل کو بعد نماز عشاء مسجد عمر فاروق میں جلسہ سیرت النبیؐ پر اختتام پذیر ہوئی۔12 ربیع الأول بروز بدھ بعد نماز عشاء مسجد عمر فاروق، اردھاپور میں جلسہ کا آغاز حافظ صیام احمد کی تلاوت کلام پاک مع ترجمہ سے ہوا۔ بعد ازاں شماس قاسم نے مولانا الطاف حسین حالی کے کلام سے نعتیہ اشعار ’’اے خاصائے خاصان رسل وقت دعا ہے‘‘ پیش کیا۔ اپنے کلیدی خطاب میں مولانا سید آصف ندوی نے فی زمانہ وحدتِ اسلامی ہند کے ذریعہ چلائی جا رہی مہم کی ضرورت و اہمیت واضح کی۔ فاضل مقرر نے کہا کہ: اگر دور جاہلیت میں عرب اپنے بیٹیوں کو بوجھ سمجھ کر پیدا ہونے کے بعد درگور کر دیا کرتے تھے تو آج کا ترقی یافتہ سماج جدید آلات کے ذریعہ بیٹی سے اس کے پیدا ہونے کا حق بھی چھین چکا ہے اور اسے ماں کے پیٹ ہی میں قتل کر رہا ہے۔مولانا نے مغربی دنیا کی چکاچوند اور ہمہ گیر ترقیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ترقی یافتہ انسان باوجود تمام آسائشوں اور نعمتوں کے سکون کو ترس رہا ہے اور وہ نہ پا کر خودکشی کو گلے لگا رہا ہے۔ رسول اللہ صلعم نے انسانیت کی اس بے چینی کا حل پیش کیا اور انسان کو قرآن کی چھاؤں میں پناہ دی۔مہم کے چوتھے نکتہ ’’ماحولیاتی آلودگی‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے فاضل مقرر نے کہا کہ دنیا کی بڑی کمپنیاں جو آلودگی پھیلا رہی ہیں وہ تو واضح ہے، لیکن ہم اپنے قرب و جوار کے ماحول کو جس طرح مسموم اور آلودہ کر رہے ہیں، ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔مولانا آصف ندوی نے ان تمام معاشرتی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے سامعین کو توجہ دلائی کہ ان خرابیوں کا حل ماضی میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں تھا اور آج کی جدید انسان کے مسائل کا حل بھی انہی ہدایات و تعلیمات میں مضمر ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے ہم مسلمان اللہ کے رسول کی سیرت اور سنتوں پر عمل پیرا ہوں۔جلسہ کی نظامت مولانا ایاز ندوی (امام و خطیب امیر علی مسجد، اردھاپور) نے انجام دی اور جلسہ کا اختتام مولانا محمد مشتاق فلاحی کی دعا پر ہوا۔جلسہ کو کامیاب کرنے میں وحدت اسلامی اردھاپور کے تمام ہی احباب نے خوب محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے