कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرتِ رسول ﷺ تقریری مقابلے میں رمشا خانم رفیق خان سوّم انعام سے سرفراز

ناندیڑ (26 اگست): شہر ناندیڑ کی سطح پر منعقد کردہ سیرتِ رسول ﷺ تقریری مقابلے میں عثمان شاہی ملز پرائمری اسکول نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اور جماعت ششم کی طالبہ رمشا خانم رفیق خان نے سوّم انعام حاصل کیا۔جماعتِ اسلامی ہند، ناندیڑ کے زیرِ اہتمام 26 اگست کو نئی آبادی جماعتِ اسلامی ہند دفتر میں سیرتِ رسول ﷺ تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔اس مقابلہ کا مقصد طلباء و طالبات میں رسول اللہﷺ سے محبت اور آپ کی سیرت سے واقفیت کرانا تھا۔ اس مقابلے میں طلبہ نے سیرت رسول کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی اپنی تقریری صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے میں شہر ناندیڑ کے اسکولوں سے کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ عثمان شاہی ملز پرائمری اسکول کی جماعت ششم کی طالبہ رمشا خانم رفیق خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رمشا خانم رفیق خان کی اس کامیابی کے پر مسرّ ت موقعہ پر اسکول کے صدر مدرس جناب سیّد نوید سر، عشرت جہاں باجی،ذوالفقار سر و دیگر تمام اساتذہ، طلبہ اور اہلِ خانہ نے انہیں گل ہاۓ عقیدت و مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنّاوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے