कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جماعت اسلامی ہند کے سیرتِ نبویﷺتقریری مقابلے میں صبغۃاللہ ارشد پٹیل اول

ناندیڑ:26؍اگست (راست) جماعت اسلامی ہند کھڑکپورہ سرکل کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیرتِ نبویؐ تقریری مقابلے میں صبغۃاللہ ارشد پٹیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول درجہ حاصل کیا۔ اس نمایاں کامیابی پر دوست احباب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گل پوشی کی اور مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر سجاد حسین، جمیل بھائی، ارشد حسین، شیخ خالد، عظیم الدین اور دیگر دوست احباب موجود تھے۔ انہوں نے صبغۃاللہ کی اس کامیابی کو نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دوست احباب نے کہا کہ بچوں کی تعلیمی اور دینی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی حوصلہ افزائی معاشرے کی ایک اہم ذمہ داری ہے۔ ایسے اقدامات سے بچوں کے اندر اعتماد پیدا ہوتا ہے اور دیگر طلبہ کو بھی محنت، لگن اور اعلیٰ کارکردگی کے لیے ترغیب ملتی ہے۔انہوں نے والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا جن کی رہنمائی اور تربیت کے نتیجے میں صبغۃاللہ نے یہ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ آخر میں صبغۃاللہ ارشد پٹیل کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے اور دین و دنیا میں کامیابیاں نصیب فرمائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے