कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعلیم و اخلاقی تربیت کے فروغ سے ہمہ گیر ترقی کے عزائم حاصل کریں

طلبہ کے تہنیتی جلسے سے باغبان برادری پنج کمیٹی ناندیڑ کے صدر حاجی محمد عثمان سیٹھ کا خطاب

ناندیڑ :26؍اگست(نامہ نگار): تعلیم کو عام کرکے اخلاقی تربیت کو فروغ دیا جائے اور ہر گھر اور ہر طالب علم تک تعلیم کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ تعلیمی سلسلے کو کسی بھی صورت منقطع نہ ہونے دیا جائے، کیونکہ تعلیم ہی انسان اور معاشرے کی ہمہ گیر ترقی کا اہم ذریعہ ہے۔ اس لیے تعلیم کو ایک مشن بناکر مسلسل آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار باغبان برادری پنج کمیٹی ناندیڑ کے صدر حاجی محمد عثمان سیٹھ نے طلبہ کے تہنیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔باغبان فنکشن ہال، ناندیڑ میں بدھ، 26 اگست کو دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تہنیت کے لیے ایک پروقار جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا سید آصف ندوی، مفتی محمد اعظم قاسمی، مولانا محمد عمران ندوی اور ایم او ایس اکیڈمی کے محمد عامر سر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت، اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور دسویں و بارہویں کے بعد مختلف پیشہ ورانہ و تعلیمی کورسز کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔مقررین نے طلبہ کو محنت، مستقل مزاجی اور اخلاقی اقدار کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی صرف اچھے نمبروں کے حصول کا نام نہیں، بلکہ علم کے ساتھ اچھے اخلاق، کردار اور معاشرتی ذمہ داریوں کا شعور بھی ضروری ہے۔باغبان برادری میں تعلیم کو فروغ دینے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے گزشتہ کئی برسوں سے اس نوعیت کے تعلیمی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں منعقدہ اس جلسے میں برادری کے ذمہ داران، سرپرستان، طلبہ اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کی نظامت محمد ذاکر سر اور عبدالقدوس سر نے نہایت عمدگی سے انجام دی۔ جلسے کے دوران دسویں اور بارہویں جماعت میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹس، ٹرافیاں اور انعامات سے نوازا گیا اور انہیں اپنی اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی ترغیب دی گئی۔ دورانِ تقریب صدر مدرس کے عہدے پر ترقی ہونے پانے والے محمد ذاکر سر اور عبدالقدوس سر کا صدر جلسہ حاجی محمد عثمان سیٹھ کے ہاتھوں استقبال کیا گیا نیز ایم او ایس اکیڈمی کے محمد عامر سر کی بھی ہمت افزائی کرتے ہوئے صدر صاحب کے ہاتھوں خصوصی استقبال کیا گیا۔اس موقع پر حاجی عبدالجلیل، حاجی عبدالرحیم، حاجی محمد رفیق، حاجی غوث فرید، حاجی عبدالحفیظ، عبدالحمید، محمد شفیع پہلوان، محمّد اسماعیل ، محمد شاکر سر ، محمد عثمان سر ،ایڈوکیٹ محسن ، شیخ محسن سر ،عبدالعزیز، محمد نعیم، عبدالقیوم، حافظ عبدالواجد، محمد عارف، محمد پاشا، عبدالرؤف، سید فاروق، سید ایوب، محمد الیاس، محمد انیس، محمد نثار اور محمد عتیق سمیت کمیٹی کے دیگر ذمہ داران، سرپرستان اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔آخر میں مفتی محمد اعظم قاسمی صاحب کی دعا کے ساتھ جلسے کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے