कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سی بی کھیڈ گی کالج، اکلکوٹ کے کھیل ‌ معلم سہیل ہارون رشید شیخ "آدرش کھیل ٹیچر ایوارڈ” سے سرفراز

سولاپور:26؍اگست ( آفرین شیخ ) تعلقہ اکلکوٹ ضلع شولاپور کا مشہور و تاریخی کالج سی- بی- کھڈگی کالج(C.B.Khedgi’s Basaveshwar Science Raja Vijaysinh Commerce & Raja Jaysinh Arts College Akkalkot) کے کھیل کے استاد محترم سہیل ہارون رشید شیخ کو کھیل کے شعبے میں ان کی شاندار اور بہترین خدمات کے اعتراف میں باوقار "آدرش کھیل ٹیچر ایوارڈ” سے نوازا گیا ہے۔یہ اعزاز قومی کھیل دن کی مناسبت سے سولاپور شہر و ضلع جسمانی تعلیم و اسپورٹس ٹیچرز فیڈریشن، شری وٹھل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SVERI) پنڈھرپور اور سوامی وویکانند انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سولاپور کے مشترکہ اہتمام کے تحت منعقد کی گئی ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔ یہ تقریب انٹرنیشنل کانفرنس ہال، سویریز کالج آف انجینئرنگ پنڈھرپور میں کامیابی کے ساتھ انجام پذیر ہوئی۔پروگرام کے افتتاح اور بطور مہمانِ خصوصی پروفیسر سنتوش گولی (ڈائریکٹر آف فزیکل ایجوکیشن) اور پروفیسر سچن گائیکواڑ (ممبر منیجمنٹ کونسل) نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر بی پی رونگے (بانی سویری کالج پنڈھرپور و صدر SVIT سولاپور) نے کی۔ اس موقع پر بھارت انگولے (ریاستی کوآرڈینیٹر)، پروفیسر سنتوش کھینڈے (ضلعی صدر)، سُہاس چھنچورے (شہری صدر) اور رنجیت لوہار (تعلقہ صدر و ممبر سلیکشن کمیٹی) خصوصی طور پر موجود رہے۔اس تقریب میں سہیل ہارون رشید شیخ اور وسیم شیخ سر کے ساتھ سولاپور شہر اور ضلع بھر کے دیگر تمام تعلقہ صدور، سیکریٹریز، عہدیداران اور معزز اساتذہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے