कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جشنِ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر داؤدی بوہرہ جماعت کا پُروقار جلوسِ محمدی

مختلف مذاہب کے مذہبی و سماجی رہنماؤں کی شرکت؛ اتحاد، بھائی چارے، امن اور انسانیت کا دیا پیغام

ملکاپور: 26/ اگست (محمد احسان سر): جشنِ عید میلادالنبیؐ کی آمد کے پُرمسرت موقع پر داؤدی بوہرہ جماعت، ملکاپور کی جانب سے جلوسِ محمدیؐ کا پُروقار انعقاد کیا گیا. جلوس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں، سماجی نمائندوں، عوامی نمائندوں اور شہریوں نے شرکت کرتے ہوئے اتحاد، بھائی چارے، امن، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا پیغام عام کیا. جلوس کے آغاز کے موقع پر داؤدی بوہرہ مسجد، گاندھی چوک میں مہمانانِ خصوصی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کا استقبال کیا گیا. جلوس کی قیادت بوہرہ جماعت کے عامل صاحب نے کی. جلوس مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا دوبارہ بوہرہ مسجد پہنچا، جہاں اس کا اختتام عمل میں آیا. جلوس میں داؤدی بوہرہ برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی. اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی حیاتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے محبت، امن، عدل، اخوت اور حسنِ سلوک کا عظیم پیغام ہے. آج ضرورت اس امر کی ہے کہ آپؐ کے انسانیت نواز پیغام کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچایا جائے اور تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کے مذہب، عقائد اور جذبات کا احترام کرتے ہوئے ملک میں امن و ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں. مقررین نے مزید کہا کہ جلوسِ محمدیؐ محض ایک مذہبی تقریب نہیں، بلکہ محبت، انسانیت، رواداری اور سرودھرم سمبھاؤ کے جذبے کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے. باہمی احترام اور بھائی چارے ہی کے ذریعے معاشرے میں امن، خوشحالی اور یکجہتی کو مستحکم کیا جا سکتا ہے. پروگرام میں ملکاپور-ناندورہ حلقہ کے رکن اسمبلی چین سکھ سنچتی، نومنتخب صدرِ بلدیہ عتیق الرحمٰن جواری والے، سابق صدرِ بلدیہ الحاج رشید خان جمعدار، عبدالمجید قریشی، کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر اروند کولتے، میونسپل کونسلرز شہزاد خان، حاجی رئیس خان جمعدار، ایڈوکیٹ شاہد شیخ، حنیف چوہان، راجہ پھول والے، ساجد محمد خان، کرشی اُتپن بازار سمیتی کے سبھا پتی سنجے کاجڑے پاٹل، بی جے پی کے سینئر لیڈر موہن شرما، پرنسپل شاکر سر، پرنسپل انیل کھرچے سر، آصف خان سر، شفیق سر ، عابد خان سر سمیت مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں، سماجی نمائندوں اور شہریوں نے شرکت کی. ملکاپور تھانہ انچارج گنیش گری سر بھی اس موقع پر موجود رہے، جن کا بوہرہ جماعت کی جانب سے استقبال کیا گیا.بوہرہ سماج کے ذمہ داران نے تمام مہمانوں، مذہبی رہنماؤں اور معزز شخصیات کا خیرمقدم کرتے ہوئے عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد پیش کی. داؤدی بوہرہ جماعت کی جانب سے منعقدہ اس جلوس نے ملکاپور میں ’’محبت سب کے لیے، احترام سب کا‘‘ اور اتحاد و انسانیت کا خوبصورت پیغام پیش کیا، جسے شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے